‘عاصم سلیم باجوہ نے مستعفی ہونےکا فیصلہ کیا ہےاستعفیٰ دیا نہیں: وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز

0
27

اسلام آباد: ‘عاصم سلیم باجوہ نے مستعفی ہونےکا فیصلہ کیا ہےاستعفیٰ دیا نہیں:،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ عاصم سلیم باجوہ نے معاون خصوصی کے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے مگر ابھی استعفیٰ دیا نہیں ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ پتہ چلاعاصم باجوہ نےمعاون خصوصی عہدےسےاستعفےکافیصلہ کیا، بطورمعاون خصوصی اطلاعات استعفیٰ عاصم باجوہ کاذاتی فیصلہ ہے۔

شبلی فراز نے کہا کہ عاصم سلیم باجوہ کےپاس سی پیک کی اہم ذمہ داری بھی ہے، عاصم سلیم باجوہ ایک بہترین افسربھی ہیں، انہوں نےابھی مستعفی ہونےکافیصلہ کیاہےاستعفیٰ دیانہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں پہلےبھی لوگوں نےاستعفیٰ دیااوراپناکیس لڑاہے، عاصم باجوہ خودکہہ رہےہیں ان کےپاس شواہدموجودہیں متعلقہ فورم ہوگاتوعاصم سلیم باجوہ وہاں شواہدپیش کریں گے۔

واضح رہے کہ اے آر وائی سے گفتگو میں عاصم باجوہ نے کہا کہ معاون خصوصی اطلاعات کی ذمہ داری سے سبکدوش ہوں گا، چیئرمین سی پیک اتھارٹی کے عہدے پر کام جاری رکھوں گا، وزیراعظم سے درخواست کروں گا کہ معاون خصوصی کے عہدے سے سبکدوش کریں۔

چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے کہا کہ پاکستان کے مستقبل یعنی سی پیک پر توجہ رکھنا چاہتا ہوں، فیملی کو اپنے فیصلے سے متعلق آگاہ کیا تو سب خوش ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ وزارت اطلاعات ذمہ داری لینا نہیں چاہتا تھا، میڈیا اور حکومت میں پل کا کردار ادا کرسکتا ہوں، اس لیے ذمہ داری لی، وزارت اطلاعات میں ذمہ داری ملکی خدمت کے لیے لی تھی

Leave a reply