راولپنڈی صدر واہ پولیس نے ایک اہم کاروائی کرتے ہوئے اسلحے کی نوک پر شہری کواغواء کرنے والے دو سابقہ ڈسمس کیئے گئے پولیس ملازمان کو گرفتار کرلیا ہے.
گرفتار ملزمان میں طلعت خان اور فیصل شامل ہیں جبکہ ملزمان کا ایک ساتھی نعیم قبل ازیں گرفتار ہوچکاہے.
صدرواہ پولیس کی کاروائی، اسلحے کی نوک پر شہری کواغواء کرنے والے 02 ملزمان گرفتار۔ ملزمان کا ایک ساتھی قبل ازیں گرفتار ہوچکاہے، پولیس کی فوری کاروائی کے باعث مغوی پہلے ہی بازیاب ہوچکاہے۔ ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لئے تمام قانونی تقاضے پورے کئے جائیں گے، ایس پی پوٹھوہار pic.twitter.com/FHDjRR521a
— Rawalpindi Police (@RwpPolice) July 15, 2022
پولیس کی فوری کاروائی اور ریڈز کے باعث مغوی پہلے ہی بازیاب کروا لیا گیا تھا.
علاوہ ازیں یہ ملزمان گھروں پر ناجائز قبضہ کے مقدمات میں بھی پولیس کو مطلوب تھے.
ایس پی پوٹھوہار رانا عبدالوہاب کے مطابق: ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لئے تمام قانونی تقاضے پورے کئے جائیں گے،
سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری نے کہا کہ: کسی شہری پر تشدد یا اغواء ناقابل برداشت ہے، ملوث عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔