اسلحہ کی نمائش۔ فیاض الحسن چوہان کیخلاف بڑا قدم اٹھا لیا گیا

0
34

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کی ویڈیو میں اسلحہ سامنے رکھے ہونے پر پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی گئی

پنجاب اسمبلی میں قرار داد ن لیگ کی رکن اسمبلی رابیعہ نصرت کی جانب سے جمع کروائی گئی ہے جس میں فیاض الحسن چوہان کے خلاف اسلحہ کی نمائش پر مقدمہ درج کرکے گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا گیاہے ۔ قرار داد کے متن میں کہا گیاہے کہ فیاض الحسن کا ویڈیو میں اسلحے کی نمائش کا مقصد اپوزیشن کو ڈرانا تھا ۔

واضح رہے کہ آل پارٹیز کانفرنس کے اعلامیہ پر فیاض الحسن چوہان نے ویڈیو پیغام کی شکل میں اپنا رد عمل جاری کیا تھا جس میں پیچھے دیوار کے ساتھ کھڑی کی گئی خود کار بند وق دکھائی دے رہی تھی ،

فیاض الحسن چوہان نے واقعہ پر وضاحت کرتے ہوئے کہا تھا کہ میری جان کو خطرہ ہے اسلئے اسلحہ ساتھ رکھتا ہوں ۔ویڈیو میں گن پیچھے سے ہٹانا بھول گیا تھا

دوسری جانب لاہور کے صحافی قاضی طارق عزیز نے فیاض الحسن چوہان کے خلاف اسلحہ کی نمائش پر اندراج مقدمہ کی درخواست دے دی ہے

Leave a reply