اسلحہ کے ساتھ ٹک ٹاک بنانا مہنگا پڑ گیا

0
42

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلحہ کے ساتھ ٹک ٹاک بنانا مہنگا پڑ گیا ملزم کو موقع سے گرفتار کر لیا گیا ہے

رنگ محل پولیس نے بروقت کاروائی کی ہے دو ملزمان گرفتارکر لئے، ملزم عمر اسلحہ لہراتے ہوئے ٹک ٹاک بنانے میں مصروف تھا پولیس نے گرفتار کر لیا اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا، ملزم ولید کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ پسٹل اور گولیاں برآمد کر لی گئی ہیں، ملزم ولید سنگین مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے ملزمان کو ناجائز اسلحہ رکھنے اور اسکی نمائش کرنے پر گرفتار کیا گیا، ملزمان علاقہ میں خوف کی علامت سمجھے جاتے ،گرفتار ملزمان میں راؤ ولید, اور عمر شامل ہیں،ایس پی سٹی کا کہنا ہے کہ کلاشنکوف کلچر کے خاتمہ کے لیے پر عزم ہیں, قانون کی بالا دستی کو ہر صورت یقینی بنایا جا رہا ہے,

قبل ازیں ہوائی فائرنگ کرکے علاقہ میں خوف وہراس پھیلانے والا ملزم گرفتارکر لیا گیا،ملت پارک پولیس نے کارروائی کی، ڈی آئی جی آپریشنز محمد عابد خان کی ہدایت پر ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی جاری ہے، سی سی ٹی وی ویڈیو کی مدد سے ملزم عمر کو گرفتار کیا گیا ویڈیو میں فائرنگ کے بعد ملزم بھاگتے ہوئے دکھائی دے رہا ہے، ایس پی اقبال ٹاؤن رضا تنویرکا کہنا ہے کہ ملزم عمر کے قبضہ سے پسٹل و گولیاں برآمد کر لی گئی ہیں اور مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی .

دوسری جانب لاہور میں ڈکیتی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری ہے، ڈاکو دن دہاڑے وارداتیں کر رہے ہیں اور پولیس روکنے میں ناکام ہے، لاہور روڈ کی آبادی مملو کے قریب ڈاکوؤں نے محکمہ زراعت کے افسر شرافت علی کو روک کر لوٹ لیا ڈاکو 2 لاکھ 50 ہزار روپے کی رقم موبائل چھین کر لے گئے سگیاں چوک کے قریب ڈاکوؤں نے کرامت علی ایڈوکیٹ اس کے بھائی اور دیگر افراد کو لوٹ لیا۔ ان سے لاکھوں روپے کی رقم موبائل فون چھین کر لے گئے کوٹ عبدالمالک کے قریب ڈاکوؤں نے ساجد علی کو روک لوٹ لیا اس سے رقم اور موبائل فون چھین کر لے گئے

@MumtaazAwan

لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو، وزیراعظم عمران خان کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا

عثمان مرزا کی جانب سے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے بعد نوجوان جوڑے نے ایسا کام کیا کہ پولیس بھی دیکھتی رہ گئی

نوجوان جوڑے پر تشدد کیس، پانچویں ملزم کو کس بنیاد پر گرفتار کیا؟ عدالت کا تفتیشی سے سوال

ویڈیو کس نے وائرل کی تھی؟ عدالت کے استفسار پر سرکاری وکیل نے کیا دیا جواب

نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ملزم عثمان مرزا کو عدالت نے کہاں بھجوا دیا؟

نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،عدالت نے لڑکے اور لڑکی کو کیا طلب

خواتین کو ویڈیو بنا کر ہراساں کرنے کا کیس، درخواست ضمانت پر آیا فیصلہ

شادی کا جھانسہ دے کر زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

چینی شہریوں کے ساتھ ڈکیتی، ڈاکو سیکورٹی گارڈ کا اسلحہ بھی لے گئے

ڈولفن اہلکار بپھر گئے، شہریوں پر کیا تشدد

Leave a reply