اسلحہ کے زور پر خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی ،برہنہ بنائی گئی ویڈیو وائرل

0
27

اسلحہ کے زور پر خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی ،برہنہ بنائی گئی ویڈیو وائرل

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں کمی نہ آ سکی

پنجاب کے شہر شجاع آباد میں ایک خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے اور اس دوران برہنہ ویڈیو بھی بنا لی گئی ہے،شجاع آباد کے علاقے بستی نوناری میں اوباش ملزم ساجد نے کھیتوں میں کام کرنے والی خاتون کے ساتھ اسلحہ کے زور پر زیادتی کی، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، خاتون کھیتوں میں کام کر رہی تھی کہ ساجد نے اپنے 2 نامعلوم دوستوں کی مدد سے اسلحہ کے زور پر خاتون کو ویرانے میں لے گیا اور جنسی زیاتی کا نشانہ بنا ڈالا

دوران زیادتی 2 نامعلوم دوست خاتون کی برہنہ وڈیو بھی بناتے رہے خاتون کے شور شرابہ پر اہل علاقہ جمع ہو گئے اور زیادتی کرنے والا ساجد اپنے ساتھیوں کے ہمراہ موقع سے فرار ہو گیا، پولیس کو اطلاع دی گئی تو تھانہ صدر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور خاتون کو تشویشناک حالت میں سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ایف آئی آر کے متن کے مطابق ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں زیادتی ثابت ہو گئی ہے اور ساجد کے خلاف شادی شدہ خاتون سے زیادتی اور 2 نامعلوم ساتھیوں کے خلاف مدد کرنے اور برہنہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کا مقدمہ درج کر لیا گیا،

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے شجاع آباد میں خاتون سے اجتماعی زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لیا ہے اور آر پی او ملتان سے رپورٹ طلب کی ہے، وزیراعلی پنجاب نے واقعہ میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم بھی دیا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر مزید کارروائی کی جائے۔متاثرہ خاتون کو انصاف کی فراہمی ہر قیمت پر یقینی بنائی جائے۔

قبل ازیں جڑانوالہ میں نوکری کے بہانے گھر بلا کر خاتون سے زبردستی مبینہ زیادتی کی گئی، ملتان چونگی لاہور کی رہائشی خاتون نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیاکہ ناہید بی بی سے اس کا تعلق تھا جو مجھے نوکری کے لیے جڑانوالہ ایک گھر لے گئی ،وہاں پرپہلے سے موجود اشتیاق وغیرہ نے 2 ساتھیوں کے ہمراہ گن پوائنٹ پر اسے زبردستی ہوس کا نشانہ بنایا۔ گگو منڈی میں رشتہ کروانے کے بہانے بلا کر بیوہ خاتون سے گن پوائنٹ پر مبینہ زیادتی کی گئی، گزشتہ روز محمد منیر نے بیوہ خاتون کو فون کر کے رشتہ کروانے کیلئے بلایا اور اسے موٹر سائیکل پر بیٹھا کر نامعلوم مقام پر لے گیا اور پسٹل تان کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈال ۔ پولیس نے خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا۔

خاتون سے زیادتی اور زبردستی شادی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

واش روم استعمال کیا،آرڈر کیوں نہیں دیا؟گلوریا جینز مری کے ملازمین کا حاملہ خاتون پر تشدد،ملزمان گرفتار

کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

یہ ہے لاہور، ایک ہفتے میں 51 فحاشی کے اڈوں پر چھاپہ،273 ملزمان گرفتار

طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی

راہ چلتی طالبات کو ہراساں اور آوازیں کسنے والا اوباش گرفتار

Leave a reply