آصف زرداری حاضر ہو، عدالت نے کیا ایک بار پھر طلب

0
25

آصف زرداری حاضر ہو، عدالت نے کیا ایک بار پھر طلب

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت نے جعلی اکاونٹس کیس میں سابق صدر آصف زرداری کو 12 فروری کو طلب کر لیا، نیب نے سابق صدر کو ضمنی ریفرنس میں ملزم نامزد کیا تھا۔

جعلی اکاؤنٹس کے ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس پر احتساب عدالت میں سماعت ہوئی، فاضل جج نے سابق صدر آصف علی زرداری کو عدالت طلبی کے نوٹس جاری کر دیئے، آصف زرداری کے ساتھ انچارج نوڈیرو ہاؤس ندیم بھٹو، شریک ملزم اشفاق لغاری کو بھی طلب کیا گیا ہے۔ نوٹسز احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے جاری کئے.

جعلی بینک اکاوَنٹس کیس، آصف زرداری کےخلاف ضمنی ریفرنس دائر کردیا گیا،نیب راولپنڈی نے ہریشن کمپنی کیس میں ضمنی ریفرنس نیب کورٹ میں دائر کیا ,نیب راولپنڈی نے ضمنی ریفرنس میں 15 ملزمان کو نامزد کیا،ریفرنس میں ندیم بھٹو، احمد لغاری،علی اکبرابڑو،حسن میمن اوراعجازاحمد شامل ہیں،نامزدملزمان پرٹھٹھہ واٹرسپلائی اسکیم میں خوردبردکا الزام ہے،

نیب کے مطابق ملزمان نےاسکیم کےفنڈجعلی بینک اکاوَنٹس میں منتقل کیے،ہریش کمپنی پارک لین کمپنی کی فرنٹ کمپنی کے طورپرکام کررہی تھی.

واضح رہے کہ ہریش کمپنی کے مالک ہریش ولد کالومد نے دو کروڑ تین لاکھ باون ہزار روپے ادائیگی کرکے پلی بارگیننگ کرلی ہے۔ کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیرنے کی۔

سماعت کے موقع پر ملزم ہریش نے عدالت میں بیان دیا کہ میرا ریفرنس نمبر 5 میں نام ہے، ضمانت قبل از گرفتاری پر تھا، 20.3 ملین کا الزام تھا، جو ادا کردیے ہیں، جس پر میری رضامندی شامل ہے۔ چیئرمین نیب نے درخواست منظور کرلی ہے، عدالت بھی منظور کرے۔ دو پے آرڈر دیئے ہیں، جو کہ میرے اکاؤنٹ کے ہیں۔

عدالت نے ملزم سے استفسار کیا کہ کیا آپ کو معلوم ہے کہ پلی بارگین کے بعد بھی سزا یافتہ ملزم کی طرح ہوں گے، کیا آپ جانتے ہیں کہ 10 سال تک الیکشن نہیں لڑسکیں گے۔ جس پر ملزم نے کہا کہ میں سب جانتا ہوں اور الیکشن لڑنا بھی نہیں چاہتا ہوں۔

عدالت نے پھر استفسار کیا کہ آپ پر الزام کیا تھا؟ ملزم نے جواب دیا کہ مجھ پر غیر قانونی ٹھیکہ اور غیر معیاری مٹیرل لگانے کا الزام تھا، جس پر جج نے کہا کہ توبہ کریں اور آئندہ کوئی غلط کام نہ کریں، یہ عوام کا پیسہ ہے۔

عدالت نے ملزم کی پلی بارگین کی درخواست قبول کرلی اور ریفرنس میں ملزمان کی فہرست میں سے ملزم کا نام نکال دیا اور کیس سے بری کردیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ ملزم نے بیان حلفی جمع کرادیا، ملزم تمام قواعد و ضوابط کا پابند ہوگا۔

جج ویڈیو، مریم نواز سمیت سب کو ہو گی دس سال قید،نواز کی سزا میں ہو گا اضافہ

واضح رہے کہ آصف زرداری منی لانڈرنگ اور پارک لین ریفرنسز میں 6 ماہ اور 2 دن زیرحراست رہے۔ پمز میں زیر علاج رہے ،جیل حکام کی جانب سے پمز کو سب جیل قرار دیا گیا تھا، آصف زرداری کی رہائی ہسپتال سے ہوئی،

آصف زرداری کو کچھ ہوا تو حکومت کو نہیں چھوڑیں گے، پیپلز پارٹی کی دھمکی

جیل سے نکلنے کا بہانہ، سیاسی لیڈر ہوتے ہیں بیمار، باغی ٹی وی کی خصوصی رپورٹ

سابق صدر آصف زرداری کو نیب نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر گرفتار کیا تھا، آصف زرداری کی ہمشیرہ کو بھی گرفتار کیا گیا تھا نیب کے مطابق آصف زرداری اورفریال تالپورپرسمٹ بینک میں خوردبردکا الزام ہے،ملزمان پرمختلف کمپنیوں کوغیرقانونی طور  پر فنڈز جاری کرنے کا بھی الزام ہے، ریفرنس میں 24 ملزمان نامزد کئے گئے ہیں، نیب نے اسلام آباد کی احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کیا ہے.ملزمان پر 2150 ملین روپے کی رقم غیرقانونی طورپرمنتقل کرنے کاالزام ہے

آصف زرداری کی مشکلات کم نہ ہو سکیں، نیب نے بڑا قدم اٹھا لیا

زرداری کی زبان کاٹے جانے میں مبینہ طور پر ملوث نجف مرزا ایک بار پھرمتحرک

جعلی بینک اکاونٹس کیس کے بارے میں تحقیقات سپریم کورٹ کے حکم پر شروع ہوئیں. ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کروائی گئی رپورٹ کے مطابق آصف زرداری کے خلاف دو ریفرنسز دائر کئے جا چکے ہیں جبکہ چھ ریفرنسز میں تحقیقات چل رہی ہیں. نیب رپورٹ میں بتایا گیا کہ جعلی بینک اکاؤنٹس کیس سے متعلق مجموعی طور پر 26 انکوائریز اور انوسٹی گیشنز جاری ہیں۔

Leave a reply