قومی اسمبلی اجلاس سے قبل اپوزیشن کا اجلاس، شہباز شریف نے دی ہدایات

0
51

قومی اسمبلی اجلاس سے قبل اپوزیشن جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ اپوزیشن کے اراکین اسمبلی ایوان میں بجٹ کے خلاف بھر پور کردار ادا کریں

اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی، ختم ہونے سے قبل ہی اختلافات کا شکار

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کی پارلیمانی پارٹیوں کا مشترکہ اجلاس ہوا جس کی‌صدارت اپوزیشن لیڈرمیاں شہبازشریف نے کی ،اجلاس میں پیپلزپارٹی کی جانب سے خورشید شاہ، نوید قمر، یوسف تالپور ،ن لیگ کی جانب سے شاہد خاقان عباسی،احسن اقبال،مریم اورنگزیب، کھیل داس کوہستانی ،رانا تنویر،شزا فاطمہ، مرتضیٰ جاوید عباسی شریک ہوئے اجلاس میں قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس پر مشاورت کی گئی، اجلاس میں کٹوتی کی تحاریک اور ایوان کے اندر لائحہ عمل پر غورکیا گیا.

غیرمنتخب نمائندے کی سربراہی میں ہونیوالی اے پی سی میں غیر منتخب نمائندوں کی بھرمار

اے پی سی،حکومت کے خلاف کیا فیصلہ ہوا، بڑی خبر

اپوزیشن کی اے پی سی قیدیوں کو چھڑانے کیلئے ہے، نعیم الحق

اے پی سی حکومت پر دباو ڈالنے کے لئے ہے، مراد سعید

اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے تمام ارکان کوبھرپور کردار ادا کرنے کی ہدایت کی ہے ، شہباز شریف نے تما م اپوزیشن جماعتوں کے اراکین کو کہا کہ اپوزیشن کٹوتی کی تحاریک میں اپنے اراکین کی موجودگی یقینی بنائے،شہبازشریف نے تمام ارکان کو اے پی سی کے فیصلوں پر بھی بریف کیا.

اجتماعی استعفوں کی تجویز پرخاموشی ،اے پی سی میں کیا طے ہو گا؟ اہم خبر

اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی جمعہ بازار کی بیٹھک ہے، شیخ رشید

مریم نواز کا ایک اور یوٹرن، مولانا فضل الرحمان کا رابطہ، مریم نواز نے کیا کہا؟

Leave a reply