قومی اسمبلی اجلاس، اپوزیشن کا احتجاج، اسمبلی کو کینیٹینر نہ بنائیں، راجہ پرویز اشرف

0
24
raja parvez ashraf

قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر کی زیر صدارت شروع ہوا تو اپوزیشن نے آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر کا مطالبہ کر دیا

زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہونے پر پی پی کا سینیٹ سے واک آوٹ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت شروع ہوا تو سپیکر نے راجہ پرویز اشرف کو خطاب کا موقع دیا جس پر حکومتی بینچوں‌ سے اراکین اسمبلی نے شورکرنا شروع کر دیا. احسن اقبال اور راجہ پرویز اشرف بات کرنے کے لئے اپنی نشستوں پر کھڑے ہوئے تو فواد چودھری بھی اپنی نشست پر کھڑے ہوئے. اس موقع پر اسپیکر نے اراکین کو ہدایت کی کہ کراس ٹاک نہ کی جائے .

زرداری اور حمزہ کی رہائی کیلئے عدالت میں درخواست دائر

سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری تین منٹ کے فاصلے پر اسلام آباد میں موجو دہیں انکے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہونا اچھی روایت نہیں ہے. آپ ہمیں کینٹینر دینے جا رہے تھے اور اسمبلی میں ڈائس نہیں دے رہے. اسمبلی کو کینٹینر نہ بنائیں روئیے تبدیل کریں،

آصف زرداری کے پروڈکیشن آرڈر کے لئے خورشید شاہ متحرک

بہت ہو گئی جیل ،آصف زرداری اگلے ہفتے اسمبلی اجلاس میں کریں گے شرکت

سپیکر قومی اسمبلی نے اجلاس میں شور شرابے کے باعث اجلاس 10 منٹ کے لئے ملتوی کر دیا

زرداری کی گرفتاری کے بعد نیب کا سندھ میں ایک اور چھاپہ، پیپلز پارٹی میں خوف و ہراس

Leave a reply