fbpx

تخت بھائی میں خوبرو خواجہ سراء کا قتل ۔نان نفتہ اور نشے کا خرچہ بند ہونے پر عاشق نے کام تمام کردیا۔

تخت بھائی : تخت بھائی میں خوبرو خواجہ سراء کا قتل ۔نان نفتہ اور نشے کا خرچہ بند ہونے پر عاشق نے کام تمام کردیا۔،اطلاعات کے مطابق تخت بھائی سرکل پولیس نے مشہور و معروف خواجہ سراء مبشر سید عرف کالجئی ولد وزیر سید سکنہ محلہ سیدان گجرات کی قتل میں ملوث تین میں سے دو ملزمان کو12گھنٹے کی جدوجہد کے بعد اسلحے سمیت گرفتار کر لیا۔ اس سلسلے میں اے ایس پی تخت بھائی سرکل محمد قیس نے ایس ایچ او تھانہ ساڑو شاہ محمد زبیر خان، ایس ایچ ا و تخت بھائی نور محمد خان، ایس ایچ ا و لوند خوڑ ولا یت شاہ خان، تفتیشی انچارج درویش خان کے ہمراہ پریس کانفرنس میں پولیس اسٹیشن میں میڈیا کو بتایا کہ تھانہ ساڑو شاہ پولیس نے مقتول سیدیر سید ولد وزیر سید سکنہ محلہ سیدان گجرات کی طرف سے درج شدہ ایف آئی آر کی روشنی میں

ذرائع کے مطابق گزشتہ رات تخت بھائی لیبر کالونی کے عقب میں رونماء ہونے والا نا خوشگوار واقعے کا ڈی پی او مردان ڈاکٹر زاہد اللہ نے سختی سے نوٹس لیتے ہو ئے پولیس کو ملزمان فوری طور پر گرفتار کرنے کے احکا مات جاری کئے تھے۔ جس پر تخت بھائی سرکل پو لیس نے 12گھنٹے کی مسلسل جدو جہد اور پے درپے چھاپوں کے بعد نامزد ملزمان بلال ولد مرزا خان، جان عالم عرف جانے ولدمحمد عمر ساکنان سری بہلول تخت بھائی کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کرلیا جبکہ تیسرے فرار ہونے والے ملزم کے نام کو صیغہ رازمیں رکھا گیا۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ ملزم جان عالم عرف جانے اور مشہور و معروف خواجہ سراء مبشر سید عرف کالجئی کے درمیان کئی سالوں سے دوستی چلی آرہی تھی۔اورخواجہ سراء اس دوران اپنے عاشق کو نان نفتہ اور نشے کا خرچہ بھی دیتا تھا۔کہ اچانک مقتول نے ملزم پر خرچہ بند کیا۔ اور دونوں کے درمیان چند دن پہلے زبانی تکرار ہوئی تھی جس پر ملزم کو رنج تھا۔ جنہوں نے موقع پاکر اپنا کام تمام کردیا۔ملزمان کو ہفتے کے روز تخت بھائی کے مقامی عدا لت میں پیش کرکے مزید تفتیش کیلئےان کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کیلئے پیش کیا جائیگا ۔دریں اثناء اس میں یہ بات حیران کن جہاں محفل موسیقی کی گئی۔

اس کے قرب و جوار میں کوئی شادی بیاہ کی کوئی تقریب بھی نہ تھی۔ملزمان نے کسی طریقے سے بلاکر محفل جمایا ۔اسی طرح گاوں والوں نے درمیانی رات برا مناکر ایک گھنٹہ پروگرام کرنے کے بعد موسیقی کا سامان قبضے میں لیکر اختیتام پر ملزمان نے فائرنگ کردی۔