پنجاب : اسکولوں میں اسمبلی کے دوران درود شریف پڑھنا لازم،محکمہ اسکول ایجوکیشن کا مراسلہ جاری

0
45

لاہور: پنجاب بھر کے اسکولوں میں اسمبلی کے دوران درود شریف پڑھنا لازم ہو گا۔

باغی ٹی وی : محکمہ اسکول ایجوکیشن کے جاری کردہ مراسلے کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر کے اسکولوں میں اسمبلی کے دوران درود شریف پڑھنا لازم ہو گا۔ اسکولوں میں اسمبلی کے دوران ترانے سے پہلے درودشریف پڑھنا ہو گا۔

چیئرمین نیب کی تعیناتی سے متعلق اپوزیشن کا اجلاس آج ہوگا، شاہد خاقان عباسی

جاری کردہ مراسلے کے مطابق اسکولوں کی اسمبلی میں درود شریف کے ساتھ قرآن پاک کی آیات بھی پڑھنا ہوں گی جبکہ اسمبلی میں ملک اور قوم کی ترقی اور سلامتی کے لیے دعا بھی لازمی کرنی ہو گی محکمہ اسکول ایجوکیشن نے تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔

دوسری جانب بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس کا اجلاس آج پھر طلب کرلیا گیا ہے اجلاس میں سردیوں کی چھٹیاں آگے بڑھانے سے متعلق غور کیا جائے گا۔

او آئی سی اجلاس کا مقصد افغانستان کی سنگین صورتحال پرغور کرنا ہے ،وزیر خارجہ

بین الصوبائی وزراء تعلیم کانفرنس میں اجلاس کی صدارت وزیر تعلیم شفقت محمود کریں گے جس میں تمام صوبوں سے وزرائے تعلیم شریک ہوں گے وزارت تعلیم کی جانب سے جاری سرکلر کے مطابق اجلاس میں بچوں کی ویکسنیشن سمیت سکولوں میں سردیوں کی چھٹیوں سے متعلق بھی غور ہوگا سردیوں کی چھٹیاں جنوری میں منتقل کرنے کی تجویز پر بھی غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں صوبائی نظام تعلیم سے متعلق اصلاحات کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

وزارت صحت نے وزارت تعلیم کو موسم سرما کی تعطیلات آگے بڑھانے کی تجویر دے رکھی ہے۔ وزارت تعلیم کا کہنا ہے سردیوں کی چھٹیوں سے اسکولوں میں جاری ویکسینیشن کا عمل متاثر ہو سکتا ہے۔

ملک بھرمیں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

Leave a reply