اسسٹنٹ رجسٹراروں کی تقرریوں کے خلاف درخواست،عدالت کا بڑا حکم

0
35

اسسٹنٹ رجسٹراروں کی تقرریوں کے خلاف درخواست،عدالت کا بڑا حکم

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں 58 اسسٹنٹ رجسٹراروں کی تقرریوں کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی

عدالت نے درخواست پر سماعت ائیندہ ہفتے تک ملتوی کر دی ۔عدالت نے درخواستگزار کو درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل دینے کی ہدایت کر دی

عدالت نے درخواستگزار سے استفسار کیا کہ آپکی درخواست قابل سماعت نہیں ہے ۔جس پر درخواست گزار نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ رولز 26 کے تحت پروموشن نہین دے سکتی

مسز جسٹس عائشہ اے ملک نے میاں مقصود احمد ایڈووکیٹ کی مفاد عامہ کی درخواست پر سماعت کی ۔درخواست میں رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ ۔فیڈریشن اف پاکستان ۔آڈیٹر جنرل آف پاکستان ۔اکاؤنٹ جنرل پنجاب ۔سیکرٹری فنانس اور ڈی جی آڈٹ پنجاب کو فریق بنایا گیا ہے درخواست میں لاہور ہائی کورٹ کے اسسٹنٹ رجسٹراروں کو آوٹ اف ٹرن اور محکمانہ امتحان کے بغیر ترقیاں دینے کی قانونی حیثیت کو چیلنج کیا گیا ہے ۔درخواست میں لاہور ہائی کورٹ اپائنمنٹ کنڈیشن اف سروس رولز 8 کا حوالہ دیا گیا ہے ۔

درخواست گزار نے دائر درخواست میں کہا کہ اسسٹنٹ رجسٹراروں کو اس رولز 8 کے تحت ترقیاں دی جانا ضروری ہے ان ترقیوں کے لیے محکمانہ امتحان لیا جانا ضروری ہے ۔ان ترقیوں کے لیے پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے امتحان لیا جانا ہے ۔بدقسمتی سے اسسٹنٹ رجسٹراروں کو بغیر کسی محکمانہ امتحان کے ترقیاں دے کر ڈپٹی رجسٹرار بنا دیا گیا۔یہ ترقیاں ہائی کورٹ رولز 26 کے تحت کی گئی ہیں ۔عدالت ان اسسٹنٹ رجسٹراروں کی ترقیوں کو کالعدم قرار دےعدالت اسسٹنٹ رجسٹراروں کی ترقیوں کو قواعد و ضوابط کے تحت کرنے کا حکم دے

Leave a reply