اے طائرلاہوتی اس رزق سے موت اچھی.جس رزق سے آتی ہوپروازمیں کوتاہی:اسسٹنٹ اٹارنی جنرل مستعفی

0
39

اسلام آباد:اے طائرلاہوتی اس رزق سے موت اچھی.جس رزق سے آتی ہو پروازمیں کوتاہی: اسسٹنٹ اٹارنی جنرل بھی مستعفی ،اطلاعات کے مطابق اسسٹنٹ اٹارنی جنرل فار پاکستان فرخ ڈال ایڈووکیٹ نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا۔

ادھرذرائع کے مطابق اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ فرخ ڈال ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ امریکی سامراج کی مدد سے بننے والی بدعنوان حکومت کی پالیسیز اور قوانین کے دفاع کو گناہ سمجھتا ہوں۔

فرخ ڈال ایڈووکیٹ کہتے ہیں کہ نئے پاکستان کی تشکیل میں ایک ایماندار اور عظیم لیڈر عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں

 

یاد رہے کہ اس سے پہلےاٹارنی جنرل آف پاکستان خالد جاوید بھی مستعفی ہوچکے ہیں، پاکستان کی نیشنل اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد پر ہفتے کو ہوئی ووٹنگ میں مسٹر عمران خان کے وزیراعظم کے عہدے سے دستبردار ہونے کے بعد د خالد جاوید نے بھی اٹارنی جنرل کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

اپنا استعفیٰ پیش کرتے ہوئے مسٹر جاوید نے کہا ’’میں فروری 2020 سے پاکستان کے اٹارنی جنرل کے طور پر خدمات انجام دے رہا ہوں۔ میں اس اعزاز اور خصوصی اختیار کے لئے پر وزیراعظم عمران خان کا تہہ دل سے شکر گزار رہوں گا۔

واضح رہے کہ پاکستان کی تاریخ میں مسٹر خان پہلے وزیر اعظم ہیں جنہیں تحریک عدم اعتماد کے ذریعے عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔

Leave a reply