اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑہ کا ضلع میں جاری پولیو مہم اور اس سے ملحقہ آبادیوں کا دورہ

0
35

اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑہ احمد سعید منج کا ضلع میں جاری پولیو مہم کے تیسرے روز 53ٹو ایل اور اس سے ملحقہ آبادیوں کا دورہ انہوں نے 53ٹو ایل سے ملحقہ آبادیوں کا دورہ کرتے ہوئے 5سال سے کم عمر بچوں کی انگلیوں پر پولیو ویکسئین کے قطرے پلائے جانے کے بعد لگائے جانے والے نشانات چیک کئے انہوں نے گھر گھر جا کر پولیو ٹیموں کی کار کردگی سے متعلق اور 5سال سے کم عمر بچوں کو قطرے پلانے سے متعلق دریافت کیا

انہوں نے پولیو ورکرز کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب ہم پاکستان کو پولیو فری بنانے میں کامیاب ہو جائیں گے انہوں نے کہا کہ پولیو سے بچاؤ کے یہ قطرے 5سال سے کم عمر بچوں کے لئے انتہائی ضروری ہیں کیونکہ یہ انہیں عمر بھر کی معذوری سے بچاتے ہیں

انہوں نے کہا کہ سو فیصد کوریج کے لئے ورکرز بھر پور محنت کریں اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر احمد سعید منج نے 5سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسیئن کے قطرے پلائے اور مارکر سے انگلیوں پر نشان بھی لگائے ۔

Leave a reply