استعفیٰ یا کچھ اور….وزیراعلیٰ پنجاب کو وزیراعظم نے ہنگامی طور پر بلا لیا

استعفیٰ یا کچھ اور….وزیراعلیٰ پنجاب کو وزیراعظم نے ہنگامی طور پر بلا لیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ہنگامی طور پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو اسلام آباد طلب کر لیا

وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب کو اسلام آباد بلا لیا، وزیراعظم عمران خان آج شام وزیراعلیٰ پنجاب سےملاقات کریں گے،ملاقات میں پنجاب کے سیاسی اور انتظامی معاملات پر گفتگو ہوگی ممکنہ تحریک عدم اعتماد اور اپوزیشن کی تحریک پر بھی بات چیت ہوگی،

ملاقات میں پنجاب کے مسائل پر بھی بات چیت کی جائے گی، وزیراعظم عمران خان آج وزیراعلیٰ سے وزرا کی کارکردگی پر بھی بریفنگ لیں گے

دوسری جانب پی ڈی ایم کی جانب سے کہا جا رہا تھا کہ اب پنجاب میں وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد آئے گی اور اس ضمن میں بلاول اور مریم بھی بات کر چکے ہیں، مریم کا تو یہ بھی کہنا تھا کہ اب وزیراعلیٰ ن لیگ کا آئے گا، ق لیگ کے ساتھ نہیں ملیں گے،،یوسف رضا گیلانی کے انتخاب نے پورے ملک کو ہلا دیاہے،ہم چاہیں گے آیندہ بھی پنجاب میں مسلم لیگ ن کی حکومت ہو، پنجاب میں ہماری حکومت رہی ہے، پنجاب میں تحریک اعتماد لاکر پھر انہیں کا وزیر اعلیٰ لانا عقلمندی نہیں،

مریم نواز کا کہنا تھا پنجاب میں تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی ہم سے رابطے میں ہیں،حکومت نے سینیٹ انتخاب میں خرید و فروخت کےبھاشن دیئے.2018کےبعد پنجاب میں حکومت بنانا ن لیگ کا حق تھا، حمزہ شہباز سے لاہور میں بلاول کی ملاقات میں بھی ان ہاؤس تبدیلی کی بات چیت کی گئی

پی ڈی ایم کی جانب سے وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کوششوں کے حوالہ سے بھی وزیراعظم عمران خان وزیراعلیٰ پنجاب کو اہم ٹاسک دیں گے کہ اگر تحریک عدم اعتماد آتی ہے تو اسکو کیسے ناکام بنانا ہے،

آصف زرداری کا نواز شریف،مولانا فضل الرحمان سے رابطہ، بڑا فیصلہ کرلیا

چیئرمین سینیٹ کے انتخاب پر بھی حکومت کو بڑا سرپرائز دیں گے،زرداری متحرک

ن لیگ کو پنجاب اور پیپلز پارٹی کو سندھ تک محدود کردیا ،ترجمان اسلام آباد سیٹ ہارنے کے باوجود نہال

یوسف رضا گیلانی کے مقابلے میں چیئرمین سینیٹ کے لئے وزیراعظم نے امیدوار کا کیا اعلان

چیئرمین سینیٹ کا الیکشن، اگلا بڑا معرکہ کب ہو گا؟ تاریخ کا اعلان کر دیا گیا

وزیراعظم سے آرمی چیف کے بعد ایک اور اہم شخصیت کی ملاقات، لاہور سے کس کو ہنگامی طور پر طلب کر لیا گیا؟

ڈر اور کسی خوف میں حکومت نہیں کر سکتا،وزیراعظم کا دبنگ اعلان

سینیٹ انتخابات اور اعتماد کے ووٹ کے بعد کابینہ میں رد و بدل کا امکان،ایم کیو ایم کی بھی "ڈومور”

مریم نواز نے یوسف رضا گیلانی کو مشکل میں پھنسا دیا

اب نہیں تو کبھی نہیں، گیلانی کے خلاف پی ٹی آئی نے بڑا قدم اٹھا لیا

گیلانی نااہلی کیس،الیکشن کمیشن میں کون ابھی تک پیش نہ ہوا؟

دوسری جانب یہ بھی اطلاعات ہیں کہ وزیراعلیٰ سے ممکنہ طور پر استعفیٰ بھی طلب کیا جا سکتا ہے جو وقت آنے پر سامنے لایا جائے گا،

قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب نے آج لاہور میں وزیر قانون راجہ بشارت سمیت اہم شخصیات سے ملاقات اور مشاورت کی ہے، راجہ بشارت کا نام وزیراعلیٰ پنجاب کے طور پر سامنے آ رہا ہے،

علی حیدر گیلانی ویڈیو اسکینڈل ،کاروائی ہو گی مگر کس کے خلاف؟ الیکشن کمیشن کا دوران سماعت بڑا اعلان

Comments are closed.