پی ڈی ایم جماعتوں نے ایسا فیصلہ کر لیا کہ مولانا فضل الرحمان دیکھتے رہ گئے

0
29

پی ڈی ایم جماعتوں نے ایسا فیصلہ کر لیا کہ مولانا فضل الرحمان دیکھتے رہ گئے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے استعفے نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے،

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے فیصلہ کیاہے کہ سینیٹ انتخابات سے لاتعلق نہیں رہنا،لانگ مارچ اور استعفوں کے معاملے پر پیپلزپارٹی ذہنی ،سیاسی طور پر تیار نہیں،پیپلزپارٹی سندھ حکومت سے الگ ہونے کوقطعا تیار نہیں ،اب ہم نے مسلم لیگ ن کے فیصلے کو دیکھنا ہے وہ کیا کرتی ہے،

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ 31دسمبرتک پی ڈی ایم جماعتوں نے استعفے مولانا فضل الرحمان کو جمع کرانے تھے ،پی ڈی ایم میں کچھ جماعتوں نے کہا استعفے مولانا فضل الرحمان کو نہیں دیئے جائیں گے،پی ڈی ایم نے 31جنوری تک وزیراعظم کے مستعفی ہونے کی ڈیڈلائن دی تھی،31جنوری گزر جائے گا لیکن عمران خان وزیراعظم ہی رہیں گے،

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے لانگ مارچ کے فیصلے کو نوازشریف کے آنے سے مشروط کردیا پی ڈی ایم میں اختلاف رائے سامنے آیا،آج پی ڈی ایم کا ایک اور اجلاس ہوگا جس میں بھی کوئی خاطر خواہ سنجیدگی نظر نہیں آتی،آج پی ڈی ایم اجلاس میں بلاول بھٹو کیوں نہیں ہوں گےدیکھنے کی بات ہے، پی ڈی ایم اجلاس جس کو اہم کہاجارہا ہے اس میں بلاول بھٹو ورچول شرکت کریں گے،کہا تھا پیپلزپارٹی کے فیصلے بلاول نہیں زرداری کرتے ہیں ،باقی سب گرد طواف کرتے ہیں ،وڈیو لنک اور اجلاس میں شرکت زمین آسمان کا فرق ہوتا ہے،

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ آصف زرداری نے اجلاس میں ان لوگوں کو بھیجا جو بااختیار نہیں ہیں،قوم سمجھ گئی ہے کہ پی ڈی ایم کے مقاصد کیاتھے،چیف جسٹس نے کرک واقعے کا نوٹس لے لیا،واقعہ قابل مذمت ہے،

Leave a reply