ساوپولو: بس اور ٹرک کے خوفناک تصادم میں 37 افراد ہلاک ہوگئے،اطلاعات کے مطابق برازیل کی ریاست ساؤ پولو میں بس اور ٹرک کے خوفناک تصادم کے باعث 37 افراد ہلاک ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق برازیل کی ریاست ساؤپولو کے علاقے تاگوئی میں فیکٹری ملازمین کو لے کر جانے والے بس ہائی وے پرٹرک سے ٹکراگئی۔ حادثے میں 37 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے
جبکہ واقعہ کے بعد سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور جائے حادثے سے زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کیا جاچکا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بس میں فیکٹری کے 53 ملازم سوار تھے جبکہ حادثے میں بس کا ڈرائیور بچ گیا ہے۔
News Code 1904096