
اسلام آباد :کپتان کی دعوت پر اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے صدر پاکستان کی طرف چل پڑے:اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے صدر وولکن بوزکر آج 3روزہ دورےپرپاکستان پہنچیں گے، دورے کے دوران وہ وزیرخارجہ سمیت پاکستان کی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے صدر وولکن بوزکر28مئی تک پاکستان میں قیام کریں گے، دورےمیں وزیرخارجہ سمیت پاکستان کی قیادت سےبھی ملاقاتیں ہوں گی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ وولکن بوزکر پہلےترک نژاداقوام متحدہ اسمبلی کےصدربنےہیں، وہ سابق سفارتکاراورسینئرسیاستدان ہیں، پاکستان دورے میں اقوام متحدہ کےصدرکو ایوان صدر میں پاکستان کےسول ایوارڈسےنوازاجائے گا۔