عطااللہ عیسی خیلوی کو کوئی بتائے کے اچھے نہیں برے دن آئے ہیں،روبینہ خالد

0
33

عطااللہ عیسی خیلوی کو کوئی بتائے کے اچھے نہیں برے دن آئے ہیں،روبینہ خالد

پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی صوبائی صدر سینیٹر روبینہ خالد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پشاور میں یوم تاسیس منعقد کرنے کا فیصلہ چئیرمین بلاول کا ہے،

سینٹر روبینہ خالد کا کہنا تھا کہ اجتماع میں پورے پاکستان سے جیالے اور جیالیاں شریک ہونگے، پارٹی کے جلسوں کی اجازت نہ دینے والے خود گھبرا چکے ہیں یوم تاسیس منانے کے لیے این او سی نہیں دیا جارہا، بی بی شہید کے سپاہیوں کو کوئی نہیں روک سکتا،سکیلٹڈ حکمران غریبوں کے دکھ کا مزاق اڑا رہے ہیں، غربت کی وجہ سے لوگ مر رہیے ہیں،عطااللہ عیسی خیلوی کو کوئی بتائے کے اچھے نہیں برے دن آئے ہیں، ملک کی تاریخ کا بد ترین دور ہے، لوگ مہنگائی میں پس چکے ہیں، پاکستان پیپلز پارٹی کے 54 ویں یوم تاسیس کے موقع پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں، پشاور میں ایک تاریخی جلسہ عام منعقد کیا جائے گا پوری عوام اس وقت چیخ رہی ہے انہوں نے واقعی لوگوں کی چیخیں نکال دی ہیں غریب لوگ آخر کار مر جاٸینگے، اب یہ منی بجٹ بھی لارہے ہیں ہمارا یوم تاسیس ہے ہم تو نکلین گے، عوام کا سمندر بھی ساتھ ہوگا یہ سکیلٹڈ حکمران غریبوں کے دکھ کا مزاق اڑا رہے ہیں یوم تاسیس کا جلسہ کرنے این او سی نہیں دیا جارہا کیونکہ یہ گھبرائے ہوئے ہیں پی ٹی آٸی والے تو اب اپنے نشان پر الیکشن نہیں کرنا چاہتے اتنے ڈرے ہوئے ہیں یہ ملک کی تاریخ کا بد ترین دور ہے، لوگ مہنگاٸی میں پس چکے ہیں یہ حکومت ہمارے اور شوز سے گھبرا گئے ہیں پیپلز پارٹی کے جلسوں کی اجازت نہ دینے والے خود گھبرا چکے ہیں پیپلز پارٹی کےسیاسی ورکرز شہید ذولفقار علی بھٹو اور بی بی کے ورکرز ہیں انہیں کوٸی نہیں روک سکتا

دوسری جانب پی پی رہنما امجد آفریدی کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے یوم تاسیس جلسے کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں، پی ٹی آئی اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرکے جیالوں کا راستہ نہیں روک پائے گی اور اسے منہ کی کھانی پڑے گی, جلسہ پہلے سے شیڈول تھا جسکا بلدیاتی انتخابات مہم سے کوئی تعلق نہیں، تحریک انصاف حکومت کو اپنی کمزور ساکھ کی فکر لاحق ہے اور بلدیاتی الیکشن میں ممکنہ ناکامی کے ڈر سے پیپلز پارٹی جلسہ رکوانے کےلئے حربے استعمال کیے جارہے ہیں عوام حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے مہنگائی وبیروزگاری سے تنگ آچکی ہے جلسہ میں عوام کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر حکمرانوں کی نیندیں حرام کردے گا،جلسے کے روز انتظامیہ نے کسی قسم چھیڑ چھاڑ کی کوشش کی تو حالات کی زمہ داری حکومت پر عائد ہوگی,

بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟

بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی

سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات

فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف

سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی کا کہنا تھا کہ حکومت نے غریب آدمی کی زندگی مشکل میں ڈال دی ہے سندھ حکومت کی زمہ داری ہے یہ ہمارا احسان نہیں ہے حکومتوں کو چاہئیے کہ صحافیوں کو سپورٹ دی جائے جب تک کم صحافیوں پر ظلم کرنے والوں کو گرفتار نہیں کرتے تب تک ہم آگے نہیں بڑھ سکتے ایسی حرکتوں سے آپ سچ کو نہیں روک سکتے، جتنا ظلم میڈیا پر اس دور میں ہورہا ہے وہ کبھی نہیں ہوا ہے جتنی سازشیں عدالتوں کے خلاف ہوری ہے اتنی تو فوجی آمر کے دور میں بھی نہیں ہوئی دو باتیں اگر میں کرلوں تو مجھے بلانے آجاتے ہیں آپ فیصلہ دیں مگر کم سے کم اتنا تو بولنے کا حق دیں کہ فیصلہ غلط ہے تھوڑی سی بات کرتے ہیں تو توہین عدالت لگائی جاتی ہے، میں احترام کرتا ہوں عدالتوں کا ،میں یہ نہیں بول رہا کہ زمینوں پر قبضہ ہونا چاہئیے، ماضی میں ہزاروں عمارتیں بن گئی ہیں ، اس کا ایک حل یہ ہے کہ آپ ساری عمارتوں کو گرادوں کیا یہ ممکن ہے,

قبل ازیں سندھ کے صوبائی وزیر منظور وسان کا کہنا تھا کہ کہا گیا گندم مہنگی ہونے کی سندھ حکومت ذمہ دار ہے ، ڈی اے پی اور یوریا امپورٹ کی جاتی ہے، پنجاب سے کم قیمت پر سندھ میں مل رہی ہے، سندھ میں فرٹیلائزرکے 1320 ڈیلرزہیں، سندھ میں ڈی اےپی کاریٹ پنجاب سے کم ہے، کسی بھی چیز کی قلت ہو،ذمہ دارسندھ حکومت کوکہتےہیں وزیر اعظم نے سندھ حکومت پر الزام لگایا، 3صوبوں میں ان کی حکومت ہے، الزام لگاتے ہیں ، عملی اقدام نہیں کرتے حکمرانوں کی غیبی طاقت ختم ہورہی ہے،مکیش چاولہ کا کہنا تھا کہ یوریا گیس سے بنتی ہے، 70 فیصد گیس سندھ دیتا ہے، 3 ماہ سے یوریا کی بکنگ کیوں کی ہوئی ہے،

Leave a reply