نیو کراچی: آتشزدگی سےمتاثرہ 2 فیکٹریاں زمین بوس،4 ریسکیو اہلکار ہلاک،فائرفائٹرز سمیت 13 افراد زخمی
نیو کراچی صنعتی ایریا میں 2 فیکٹریوں میں آگ لگنے کے واقعہ میں متاثرہ دونوں عمارتیں زمین بوس ہوگئیں، ملبے تلے دب کر 4 ریسکیو اہلکار جاں بحق ہوگئے۔
باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق گزشتہ روز نیو کراچی صنعتی ایریا میں 2 فیکٹریوں میں آگ لگی تھی،آگ کے باعث عمارتیں کمزور ہوگئیں ،بدھ ا ور جمعرات کی درمیانی شب مسلسل کولنگ کے دوران دونوں عمارتیں گر گئیں ایک فیکٹری میں کپڑے کا گودام ہے، جبکہ دوسری فیکٹری میں موٹر سائیکلوں کے اسپیئر پارٹس بنتے ہیں۔
کچے کےعلاقے میں پولیس کا آپریشن 3 ڈاکو ہلاک 6 گرفتار
فائر بریگیڈ حکام کا کہنا تھاکہ 10 فائر ٹینڈرز اور 6 واٹر باؤزرز نے آگ بجھانےکےعمل میں حصہ لیا واٹر بورڈ کی جانب سے آگ بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کو واٹر ٹینکر بھی فراہم کیے گئے۔عمارت میں دھواں بھر جانے سے آگ بجھانے کے عمل میں تاخیر ہوئی آگ لگنے کی وجہ تاحال سامنے نہیں آئی ہے، کولنگ کا عمل جاری تھا کہ دونوں عمارتیں گر گئیں-
ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ میں 4 ریسکیو اہلکار جاں بحق اور 11 فائر فائٹرز سمیت 13 افراد زخمی ہوئے ملبے کے نیچے سے چاروں ریسکیو اہلکاروں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، جاں بحق افرادکی شناخت محسن،افضال،سہیل اور خالد شہزاد کے نام سے ہوئی ہے۔
شیخوپورہ میں 14سال کی یتیم لڑکی سے مبینہ زیادتی کا واقعہ
جائے وقوعہ پر ڈپٹی کمشنر سینٹرل طلحہ سلیم بھی موجود رہے دوسری جانب گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے فیکٹری گرنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سیف الرحمان سے رابطہ کیا گورنر سندھ نے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔