آٹے کا بحران حکمرانوں کی نالائقی، ن لیگ خیبر پختونخواہ کے ترجمان نے کی کڑی تنقید

0
23

آٹے کا بحران حکمرانوں کی نالائقی، ن لیگ خیبر پختونخواہ کے ترجمان نے کی کڑی تنقید

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان مسلم لیگ ن خیبرپختونخواہ اختیارولی نے آٹے بحران پر اپنے بیان میں کہا کہ بیوقوف حکمرانوں کی نالائقی کی وجہ سے آٹے کا بحران پیدا ہوا ہے۔تندروں پہ روٹیاں ناپید ہوتی جا رہی ہیں۔ حکومت سیاسی اور انتظامی طور پر ناکام ثابت ہوچکی ہے۔ شبہ ہے کہ حکومت گندم کے بحران میں اپنے لوگوں کو نوازنے کی کوشش کر رہی ہے ۔

اختیار ولی کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کو آٹے سپلائ بندش کو پختون دشمنی ھے۔ پنجاب میں وسیم اکرم پلس اور کے پی میں عمران پلس کی حکومت ہے۔ عمران خان کو اگر بغض نواز شریف سے فرصت ملے تو آٹے کے بحران پر توجہ دے۔ عمران نے کروڑ نوکریوں کا جھانسہ دیکر نوجوانوں کو آٹے کی قطاروں میں لگا دیا ۔قوم کو بے سکون کرنے والا عمران بتائے کہ وہ خود سکون لینے کہاں جاتے ہیں

چین کی سلامتی کونسل میں کشمیر پر حمایت، اسد قیصر بھی میدان میں آ گئے، کیا کہا؟

‎15 روپے کی روٹی اور 20 روپے کے نان کے بعد آٹے کا بحران. مریم اورنگزیب نے کی کڑی تنقید

وزیر اعظم نے آٹا مہنگا ہونے کا نوٹس لے لیا اور جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کو آٹے کی قیمتوں کو کم کرنے کا ٹاسک دیدیا ۔ معلوم ہوا کہ پنجاب میں گندم بحران شدت اختیار کرگیا ،صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب کے متعدد شہروں میں آٹے کی قلت شدت اختیار کرگئی۔ بحران کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مافیا نے پنجاب کی غلہ منڈیوں میں مصنوعی قلت پیدا کر کے گندم کی قیمت2200روپے فی من کردی ۔ گندم کی قیمتوں میں اضافے کا جواز بنا کر آٹا چکی مالکان ایسوسی ایشن نے دیسی آٹے کی قیمت میں رواں ماہ دوسری بار اضافہ کردیا۔

Leave a reply