انسداد دہشتگری عدالت لاہور نے امیر جماعۃ الدعوہ حافظ محمد سعید سمیت دیگر رہمناؤں پر فرد جرم عائد کردی
انسداد دہشتگری عدالت لاہور نے امیر جماعت الدعوہ حافظ محمد سعید سمیت دیگر رہمناؤں پر فرد جرم عائد کردی
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق : انسداد دہشتگری عدالت لاہور نے امیر جماعت الدعوہ حافظ سعید سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی،
حافظ محمد سعید کو دیگر افراد کے ساتھ سخت سیکیورٹی پروٹوکول کے تحت آج عدالت میں پیش کیا گیا۔
کارروائی کے دوران ،حافظ محمد سعید کے وکیل نے فرد جرم کے خلاف دلائل پیش کیے۔
الزامات دائر کرنے کے بعد عدالت نے استغاثہ کے گواہوں کو طلب کیا۔ کیس کی سماعت کرنے والے انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج ملک ارشد بھٹہ نے کارروائی کل تک ملتوی کردی۔
ہفتہ کے روز ، عدالت نے انسداد دہشت گردی کے محکمے سی ٹی ڈی کے ذریعہ دہشت گردی کے مالی اعانت کے الزام میں درج ایک مقدمے میں ایک ملزم کی عدم دستیابی کی وجہ سے فرد جرم میں تاخیر کی تھی۔
جماعۃ الدعوۃ کے رہنماؤں نے خود پر لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد کہا اور ان سے انکار کیا اور ان مقدمات کو پاکستان حکومت پر بین الاقوامی دباؤکا نتیجہ قرار دیا۔ ان کا دعویٰ ہے کہ ان پر کالعدم لشکر طیبہ کے رہنما کی حیثیت سے غلط طور پر منسوب کرتے ہوئے مقدمات میں فرد جرم عائد کی گئی ہے۔لشکر طیبہ سےان کا کوئی تعلق نہیں. ہے
واضح رہے کہ سی ٹی ڈی نے حافظ محمد سعید کو لاہور سے گوجرانوالہ جاتے ہوئے گرفتار کیا تھا. انہیں گرفتاری کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا تھا. جس پر عدالت نے جوڈیشیل ریمانڈ پر حافظ محمد سعید کو جیل منتقل کر دیا تھا.