عتیقہ اوڈھو کو نوجوان فنکاروں سے کیا ہے شکایت ؟

0
54

عتیقہ اوڈھو کا کہنا ہے کہ آج ماضی کی نسب بہتر اور اچھا کام ہو رہا ہے یہ بات ماننے والی ہے ، اب بلکہ زیادہ کام ہو رہا ہے اور سب فنکاروں کو کام مل رہا ہے. عتیقہ نے ساتھ ہی ساتھ یہ بھی کہا کہ آج کے فنکار کام کے معاملے میں سنجیدہ نہیں ہیں سیٹ پر آکر تو وہ ڈائیلاگ یاد کررہے ہوتے ہیں. زیادہ تر نوجوان اداکار اپنی عمر کے حساب سے ہیرو اور مرکزی کردار ادا کرنے کی خواہش رکھتے ہیں، جس وجہ سے انہیں کام کم ملتا ہے۔عتیقہ اوڈھو نے کہا ہے کہ کسی بھی فنکار کا کا دس فیصد کام اچھا ہونا چاہیے لیکن میں اپنے کیرئیر کی تین دہائیوں پر نظر ڈالوں تو پتہ چلتا ہےکہ میرا 70 فیصد کام معیاری اور اچھا ہے. عتقیہ اوڈھو نے کہا کہ میں نے کبھی بھی ہلکے کرداروں والے سکرپٹس کواوکے نہیں کیا. عتیقہ کا مزید کہنا

ہے کہ میری خوش نصیبی ہے کہ مجھے لوگوں کی طرف سے مسلسل پیار اور محبت مل رہی ہے. یاد رہے کہ عتیقہ اوڈھو اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ بیوٹیشن بھی ہیں ان کا اپنا ایک میک اپ برینڈ بھی ہے. عتیقہ اکثر اپنی ذاتی زندگی کو لیکر خبروں میں رہتی ہیں، لیکن وہ کبھی بھی کسی بات سے نہیں گھبراتیں وہ اس بات پر عمل پیرا ہے کہ ” زندگی ایک بار ملتی ہے اسے جی بھر کے جیو” .

Leave a reply