لندن کے علاقے برینٹ میں ایک افسوسناک واقعے میں آتشزدگی کے باعث برٹش پاکستانی خاندان کے چار افراد جاں بحق ہو گئے۔
برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس نے واقعے کو مشتبہ قرار دیتے ہوئے ایک شخص کو قتل کے شبے میں گرفتار کر لیا ہے۔ آتشزدگی کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں میں 43 سالہ خاتون، ان کی 15 سالہ بیٹی، 8 سالہ بیٹا اور 4 سالہ بیٹا شامل ہیں۔ تین منزلہ رہائش گاہ مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔واقعے کے وقت گھر میں موجود ایک 70 سالہ بزرگ خاتون اور ایک نوجوان لڑکی زخمی ہوئیں، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
میٹروپولیٹن پولیس کے ترجمان کے مطابق جائے وقوعہ سے 41 سالہ ایک شخص کو قتل کے شبے میں حراست میں لیا گیا ہے، اور اس سے تفتیش کی جا رہی ہے۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاندان تقریباً دو دہائی قبل پاکستان سے برطانیہ منتقل ہوا تھا، اور مقامی کمیونٹی میں اچھی ساکھ رکھتا تھا۔
پولیس اور فائر بریگیڈ حکام نے واقعے کی مکمل تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ آگ لگنے کی اصل وجوہات اور اس میں انسانی ہاتھ کے امکان کو واضح کیا جا سکے۔
پی ایس ایل 10: فائنل میں پاک بحریہ کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا جائے گا
ایکس (سابق ٹوئٹر) کی سروس ایک بار پھر تعطل کا شکار، صارفین پریشان
شام کے عبوری صدر احمد الشرع اچانک ترکی کے دورے پر پہنچ گئے
مقبوضہ کشمیر میں آپریشن بنیان مرصوص کے پوسٹرز لگ گئے