ATM توڑ کر چوری کرنے والا گونگا بول پڑا

0
60

فیصل آباد : پولیس بالآخر اے ٹی ایم توڑ کر چوری کرنے والا گونگا ملزم صلاح الدین کو بولنے پر کامیاب ہوگئی ، اطلاعات کے مطابق تفتیش کے دوران بول پڑا، وارداتوں کا اعتراف بھی کر لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اے ٹی ایم توڑنے والا ملزم 2 دن سے گونگا ہونے کا ڈراما کر رہا تھا، تفتیش کے دوران آخر کار اس کی گویائی لوٹ آئی۔ ملزم کی فیصل آباد میں اے ٹی ایم مشین توڑنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی تھی، جس کے بعد اسے گرفتار کر لیا گیا تھا۔

اے ٹی ایم توڑ کر کارڈ نکالنے والے خودساختہ گونگے کے بارے میں پولیس نے انکشاف کیا کہ ملزم اے ٹی ایم سے چوری کارڈ شیخوپورہ میں ایک گروہ کو فروخت کرتا تھا، ملزم اے ٹی ایم کارڈ 40 سے 50 ہزار روپے میں فروخت کرتا تھا۔

یاد رہے کہ ملزم فیصل آباد، راولپنڈی اور گجرانوالہ میں اے ٹی ایم مشینیں توڑنے کی وارداتوں میں ملوث ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے تمام وارداتوں کا اعتراف کر لیا ہے۔

Leave a reply