مقبوضہ کشمیر :سٹیٹ بنک آف انڈیا (ایس بی آئی) کے اے ٹی ایم کارڈ اچانک بند 

0
34

جموں:مقبوضہ کشمیر میں سٹیٹ بنک آف انڈیا (ایس بی آئی) کے اے ٹی ایم کارڈ اچانک بند ہونے کی وجہ سے ہزاروں لوگ اے ٹی ایم کے ذریعے پیسے نہ نکلوانے کے باعث مشکلات میں مبتلا ہیں۔

وہ وعدہ ہی کیا جو وفا نہ ہو،نابینا افراد ایک بار پھر سڑکوں پر آ گئے

ذرائع کے مطابق ایس بی آئی نے اپنے گاہکوں کو نئے اور چپ والے اے ٹی ایم کارڈ فراہم کئے تھے۔ اور پرانے اے ٹی ایم کارڑوں کو آر بی آئی کی ہدایات کے تحت مرحلہ وار بند کرنے کا سلسلہ شروع کیا تھالیکن کھاتے داروں کی بڑی تعداد اب تک پرانے اے ٹی ایم کارڈوں کو ہی استعمال کرتی تھی

 

نوجوان پر برہنہ کرکے تشدد، ریسٹورنٹ کے مالک نے مار مار کربرے حال کردیئے

ذرائع کےمطابق محمد یاسین نامی ایک شہری، جو ایس بی آئی کی ایک برانچ کا اکاؤنٹ ہولڈر ہے ،نے ساؤتھ ایشین وائر کو بتایا کہ وادی میں انٹرنیٹ کی معطلی کے دوران ایس بی آئی نے پرانے اے ٹی ایم کارڈ بند کئے ہیں جس سے ہزاروں لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

دوسری طرف شہریوں نے کہا کہ ‘ایس بی آئی نے وادی میں پرانے اے ٹی ایم کارڈ اس وقت بند کرنے شروع کئے ہیں جس وقت یہاں انٹرنیٹ اور ایس ایم ایس سروسز معطل ہیں، ہم نئے اے ٹی ایم کاڑروں کو کام میں لانے سے قاصر ہیں کیونکہ اس کے لئے موبائل فون پر مسیج سروس کا ہونا لازمی ہے تاکہ او پی ٹی مسیج حاصل کرکے پن معلوم کیا جاسکے’۔

فوج نے جو پیغام دینا تھا دے دیا، حالات ٹھیک ہوتے دیکھ رہا ہوں: شیخ رشیدکا دعویٰ

انہوں نے مزید کہا کہ پن جنریٹ کئے بغیر نئے اے ٹی ایم کارڈ چل نہیں سکتے اور پن جنریٹ کرنے کے لئے ایس ایم ایس سروس کا ہونا ضروری ہے۔مدثر بخاری نامی ایک شہری نے ساؤتھ ایشین وائر کو بتایا کہ میں نئے اے ٹی ایم کارڈ کو ابھی استعمال میں نہیں لایا تھا بلکہ پرانے کارڈ کو ہی استعمال کرتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ’میرے پاس نیا چپ والا اے ٹی ایم کارڈ بھی ہے لیکن میں پرانے کارڈ کو ہی استعمال کرتا تھا اب پرانا کارڈبند ہوگیا ہے اور نئے کا پن معلوم نہیں ہوسکتا جس وجہ سے میں پیسے نکال نہیں سکا اور پھر میں نے اپنے ایک دوست سے چند ہزار روپے قرض لئے تاکہ فی الوقت گھر کا خرچہ چلا نے کی سبیل ہوسکے’۔

محمد جمال نامی ایک گاہک نے کہا کہ بنک والے اس سلسلے میں کوئی مدد کرنے سے صاف انکار کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا: ‘میں نے جب ایس بی آئی کے ایک عہدیدار سے اس معاملے میں مدد کرنے کو کہا تو انہوں نے مجھے پیسے نکالنے کے لئے فی الوقت پاس بک استعمال کرنے کا مشورہ دیا اور میسج سروس بحال ہونے تک انتظار کرنے کو کہا’۔

متاثرین نے متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ پرانے اے ٹی ایم کارڈز کو وادی میں انٹرنیٹ اور ایس ایم ایس خدمات کی بحالی تک بند نہ کریں اور جن اے ٹی ایم کارڈوں کو بند کیا گیا ہے انہیں ایس ایم ایس سروس کی بحالی تک بحال کریں

Leave a reply