اے ٹی ایم مشینیں بند پیسے ختم،صارفین پریشان

قصور
تمام بینک برانچز کی اے ٹی ایم مشینیں بند صارفین رقم نکلوانے کے لئے رل گئے
بینک ملازمین کی نااہلی کی بدولت اے ٹی ایم مشینیں بند پیسے ختم
یکم مئی اور اتوار کی چھٹی ہونے سے دو روز بنک بند رہنے کی وجہ سے صارفین نے رقم لینے کے لئے اے ٹی ایم مشینوں کا رخ کیا مگر شہر کی تمام بینک برانچز کی مشینیں بند پڑی تھیں اور رقم نہ تھی، بینک صارفین کا سٹیٹ بنک کے اعلی احکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ

تفصیلات کے مطابق قصور بینک ملازمین کی نااہلی کے باعث قصور کی تمام بینک برانچز کی اے ٹی ایم مشینیں بند اور رقم ختم ہونے سے بینک صارفین کو شدید دشواری کا سامنا ہے یکم مئی اور اتوار کی اکٹھی چھٹیاں ہونے کے باعث صارفین نے رقم لینے کے لئے اے ٹی ایم مشینوں کا رخ کیا مگر تمام پرائیویٹ اور سرکاری بنکوں کی اے ٹی ایم مشینیں بند پڑی تھیں جسکی وجہ سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا صارفین نے سٹیٹ بنک کے اعلی احکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہہے کہ ان بینکوں کے متعلقہ اے ٹی ایم مشینوں کے ملازمین کے خلاف کارروائی کی جائے جو کہ غیر زمہ داری کا مظاہرہ کرنے والے بینک ملازمین کے خلاف کارروائی کی جائے جس کی وجہ سے بینک صارفین کو شدید مشکلات کا کرنا پڑا

Leave a reply