مقبوضہ کشمیرمیں بی جے پی کا ضلعی صدرمجاہدین کے حملے میں مارا گیا

مقبوضہ کشمیر:مقبوضہ کشمیرمیں بی جے پی کا ضلعی صدرمجاہدین کے حملے میں مارا گیا ،اطلاعات کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں بانڈی پورہ کے علاقہ میں بی جے پی کے ضلعی صدر کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا گیا ہے

باغی ٹی وی کے مطابق بی جے پی کے ضلع صدرکو اس فائرنگ کرکے زخمی کردیا گیا جب وہ ایک میٹنگ کےلیے بانڈی کی طرف جارہےتھے ، یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ حملے میں زخمی ہونے والا بی جے پی کا لیڈرزخموں کی تاب نہ لاکرہلاک ہوگیا ہے

ادھرمقبوضہ وادی سے آمدہ اطلاعات میں کہاگیا ہے کہ اس ضلعی صدر کوہسپتال منتقل کردیا گیا ہے اورعلاج معالجہ بھی جاری ہے، ادھر پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی تک کسی نے نہ توذمہ داری قبول کی ہے اورنہ کوئی گرفتار ہوا ہے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.