اسرائیلی ائیر پورٹ پرحملہ:اسرائیلیوں سمیت کئی بھارتی بھی ہلاک: بمباری میں رہائشی عمارت تباہ

0
75

مقبوضۃ بیت المقدس :اسرائیلی ائیر پورٹ پرحملہ:اسرائیلیوں سمیت کئی بھارتی بھی ہلاک: بمباری میں رہائشی عمارت تباہ،اطلاعات کے مطابق اس وقت مقبوضہ بیت المقدس میں‌ جگہ جگہ لڑائی ہورہی ہے اورتازہ ترین اطلاعات میں بتایا ہے کہ فلسطینی مجاہدین کے میزائل حملوں میں‌اسرائیلی فوج کے فضائے اڈے بھی نشانے پرآگئے ہیں اورکئی جہاز بھی تباہ ہوچکے ہیں‌

 

 

 

دوسری طرف ان حملوں میں اس قدر شدت آگئی ہےکہ اسرائیل کی مدد کوآئے ہوئے بھارتی بھی جہنم واصل ہورہے ہیں‌، ابھی تک کئی بھارتیوں‌کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ ان حملوں میں اسرائیلیوں کے مرنے کی بھی اطلاعات آرہی ہیں ،

 

ادھر نہتے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ دراز ہو گیا، غزہ کی محصور پٹی میں ‏مسلسل بمباری جاری ہے جس میں اب تک23 بچوں سمیت48 افراد شہید اور کئی زخمی ہوگئے ‏ہیں۔

 

پیر سے جاری مظاہروں اور جھڑپوں میں اب تک 900 زائد فلسطینی زخمی ہوئے ہیں جن میں خواتین، ‏بچے، بزرگ اور طبی عملے کے ارکان شامل ہیں۔

 

 

خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے سول آبادی کو نشانہ بناتے ہوئے بستیوں پر بمباری ‏کی ہے۔ تازہ حملہ ایک رہائشی عمارت پر کیا گیا جس کے نتیجے میں کثیر المنزلہ بلڈنگ منہدم ہو ‏گئی۔

 

یہ بمباری اسرائیلی وزیر اعظم کے اس بیان کے بعد ہوئی ہے جس میں نیتن یاہو نے حملوں میں ‏شدت اور اضافے کے عزائم کا اظہار کیا تھا۔

جنگی طیاروں سے بمباری کے علاوہ اسرائیلی فورسز نے بیت المقدس میں موجود شہریوں کو ‏وحشیانہ تشدد کا نشانہ بھی بنایا، جس کے نتیجے میں 700 سے زائد فلسطینی زخمی ہوگئے۔

 

رپورٹ کے مطابق شيخ جراح کاعلاقہ یہودی آباد کاروں اور فلسطینیوں کے درمیان میدان جنگ بناہوا ‏ہے۔ فلسطینی رہنماؤں کاکہنا ہے دو دن میں اسرائیلی حملوں میں مارے جانے والوں کی تعداد 24 ‏تک پہنچ گئی ہے۔ اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں 130 سے زائد اہداف کو نشانہ بنانے کا اعتراف ‏بھی کیا ہے۔

 

مغربی میڈیا نے سفارتی زرائع سے ملنے والی اطلاعات کو بنیاد بنا کر بتایا کہ اقوامِ متحدہ، مصر ‏اور قطر اسرائیل سے مظالم روکوانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔

 

علاوہ ازیں اسرائیلی فوج کی شیلنگ سے مسجد اقصیٰ کے احاطے میں درختوں میں آگ لگی تو ‏یہودی انتہا پسند جتھے نے شعلے اٹھتےدیکھ کر ہیجانی (جنگلی) رقص کیا اور فتح کے نعرے بھی ‏لگائے۔

 

مسلمانوں کے قبلہ اول پر اسرائیلی جارحیت اور فلسطینوں پر مظالم کے خلاف ترک دارالحکومت ‏انقرہ اور استنبول میں ہزاروں افراد نے اسرائیلی سفارت خانے کے باہر احتجاج کیا۔ ترک مظاہرین ‏ریلی کی شکل میں اسرائیلی سفارتخانے پہنچے اور موبائل کی ٹارچ جلاکر فلسطینیوں کیساتھ اظہار ‏یکجہتی کیا۔

 

Leave a reply