مہاراجہ رنجیت سنگھ پرحملہ ، بازو توڑ دیا گیا ، پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرلیا

0
37

لاہور : پنجاب کے سابق حکمران مہا راجہ رنجیب سنگھ پر حملہ ہوگیا ، حملے میں مہا راجہ رنجیت سنگھ کا بازوتوڑ دیا گیا . اطلاعات کے مطابق آج لاہور میں دو افراد نے مبینہ طور پر پنجاب کے سابق حکمراں مہاراجہ رنجیت سنگھ کے مجسمے کو توڑ دیا جو شاہی قلعہ میں ان کی قبر کے قریب نصب تھا۔

ذرائع کے مطابق شاہی قلعہ معمول کے مطابق لوگوں کے کھلا تھا جب دو افراد وہاں داخل ہوئے جن میں سے ایک بظاہر پاؤں سے معذور تھا اور اس کے ہاتھ میں لکڑی کی ڈنڈا موجود تھا، جبکہ دوسرا شخص اسے چلنے میں مدد کر رہا تھا۔پولیس حکام کے مطابق قلعے میں داخل ہوکر دونوں سیدھا مجسمے کی طرف گئے اور لکڑی کے ڈنڈوں سے اسے مارنا شروع کر دیا جس سے ایک بازو ٹوٹ گیا، جبکہ دیگر حصوں کو بھی نقصان پہنچا۔

سیکیورٹی گارڈز وہاں پہنچے اور مجسمہ توڑنے والوں کو پکڑ لیا جو مہاراجہ رنجیت سنگھ کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔بعد ازاں حملہ آوروں کو پولیس کے حوالے کردیا گیا جس نے شہری انتظامیہ کی شکایت پر ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) سید غضنفر شاہ کے مطابق حملہ آوروں نے مذہبی بنیادوں پر مجسمہ توڑا۔

ایس پی پولیس کے مطابق تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ حملہ آور یہ دعویٰ کر رہے تھے کہ ان کے جسم میں جنوبی ایشیا کی تاریخ کے معروف جنگجو سلطان محمود غزنوی کی روح موجود ہے۔سید غضنفر شاہ نے کہا کہ حملہ آوروں کا ماننا تھا کہ یہ ان کے مذہب کے خلاف ہے کہ مسلم ملک میں مجسمہ تعمیر کیا جائے اور اگر انتظامیہ نے اسے نہیں ہٹایا تو وہ یہ عمل دوبارہ کریں گے۔

واضح رہے کہ شاہی قلعہ کی مائی جِندا کی حویلی میں راجہ رنجیت سنگھ کے مجسمے کی 27 جون کو ان کے 180ویں یوم پیدائش کے موقع پر نقاب کشائی کی گئی تھی۔کانسی سے بنے اس 9 فٹ اونچے مجسمے میں سکھ بادشاہ کو ہاتھ میں تلوار پکڑے گھوڑے پر بیٹھے جاسکتا ہے، جبکہ انہوں نے مکمل سکھ لباس زیب تن کر رکھا ہے۔

Leave a reply