وزارت امور کشمیر کے ایڈمنسٹریٹر پر آفس میں حملہ ہوگیا ، ایڈمنسٹریٹرزخمی

ذرائع کے مطابق امور کشمیر کے ایڈمنسٹریٹر مسرور عباسی اپنے دفتر میں بیٹھے تھے کہ دو افراد نے وہاں گھس کر ان پر تشدد کیا اور انھیں شدید زخمی کر دیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ حملہ آوروں کے تشدد سے مسرور عباسی زخمی ہو گئے ہیں، جنھیں میڈیکل کے لیے اسپتال لے جایا گیا، تشدد کرنے والے دونوں حملہ آور بھی گرفتار کر لیے گئے ہیں۔

ایس ایچ او سول لائنز کا کہنا تھا کہ مسرور عباسی پر حملہ زمین کے تنازع پر کیا گیا، فریقین کے درمیان زمین کا تنازع چلا آ رہا ہے، مسرور عباسی کا میڈیکل ہونے کے بعد حملہ آوروں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔

دریں اثنا، وزارت امور کشمیر کے ایڈمنسٹریٹر مسرور عباسی پر تشدد کے واقعے کی سی سی ٹی وی  میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حملہ آور دفتر میں داخل ہو رہے ہیں، بعد ازاں پولیس دروازہ توڑ کر زخمی مسرور احمد کو باہر نکال رہی ہے۔

Comments are closed.