ایک بارپھرنیب ہیڈ آفس سے شریف خاندان کا ریکارڈ چوری کرنے اورضائع کرنے کی کوشش

لاہور:ایک بارپھرنیب آفس سے شریف خاندان کا ریکارڈ چوری کرنے اورضائع کرنے کی کوشش ،اطلاعات کے مطابق ایک بارپھروہی کھیل کھیلا گیا دوسال قبل جس کے کھیل کے مرکزی کرداروں نے کھیلا تھا ، اطلاعات یہی ہیں کہ نیب آفس سے شریف خاندان سے متعلق کرپشن سے متعلق اہم ریکارڈ کو چوری کرنے اورضائع کرنے کی کوشش کی گئی

اطلاعات کے مطابق یہ بتایا جارہا ہےکہ نیب کی سیکورٹی ٹیم نے اس افسر کو گرفتارکرلیا ہے جو نیب میں رہتے ہوئے شریف خاندان کو بچانے کے لیے ایک گھنونا کھیل کھیل رہا تھا ، یہ بھی معلوم ہوا کہ اس اہم شخص پرکافی عرصے سے نیب سیکورٹی ٹیم کی نظرتھی اوروہ اس افسرکے بیک ڈوررابطوں کو بھی مانیٹرکرچکا تھا،

ذرائع کے مطابق نیب سیکورٹی ٹیم نے اس افسر کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ اہم دستاویزات چھپاکردفترسے ان کونکالنے کی کوشش کررہا تھا، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ یہ نیب افسرکمپیوٹرمیں محفوظ ریکارڈ کوضائع کرنے کی بھی کوشش کرچکا ہے ، جس کی وجہ سے اس کی سرگرمیوں کو مشکوک قراردے کرا سکا پیچھا کیا جارہا تھا ،

"بول ” ٹی وی نے نیب آفس سے شریف خاندان سے متعلق ریکارڈکی چوری اوراسے ضائع کرنے کی کوششوں کے حوالے سے خبردیتے ہوئے کہاہےکہ اس نیب افسرکی نشاندہی کرنے والے سیکورٹی کے علمے کے متعلقہ ملازم کو چوری کی اس واردات کو ناکام بنانے پرانعام سے بھی نوازا گیا ہے

نیب آفس سے ریکارڈ چوری کی خبردیتے ہوئے "بول ” ٰٹی وی نے یہ بھی بتایا ہے کہ نیب سیکورٹی ٹیم نے اس مذکورہ افسر کوگرفتار کرکے اعلیٰ سطح پرتحقیقات کا حکم دے دیا ،

Comments are closed.