وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال پر جوتا پھینکنے کی کوشش

0
28

کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال پر جوتا پھینکنے کی کوشش :ساری شرارت کے پیچھے جے یوآئی ف کا ہاتھ ،اطلاعات کے مطابق بلوچستان اسمبلی کے اپوزیشن جماعتوں کے مشتعل کارکنان نے وزیراعلیٰ بلوچستان پرجوتا پھینکنے کی کوشش کی۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے بلوچستان اسمبلی کے باہر بجٹ 2021-2022 کے حلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

احتجاج کے باعث بدمزگی ہوئی، جس کی وجہ سے دو اراکین اسمبلی کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے شیلنگ کی تو اپوزیشن جماعتوں کے کارکنان آپے سے باہر ہوگئے اور انہوں نے اہلکاروں سے مقابلہ کرنا شروع کردیا۔

اسی اثنا وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کی سخت سیکیورٹی میں آمد ہوئی اور وہ پولیس حصار میں اسمبلی احاطے میں داخل ہوئے۔

وزیراعلیٰ کو دیکھ کر اپوزیشن جماعتوں کے کارکنان نے جام کمال کی طرف بڑھنے کی کوشش کی اور اُن پر گملے، جوتے پھینکے۔ پولیس نے حملہ کرنے والے مظاہرین کی تلاش شروع کردی ہے ، آخری اطلاعات آنے تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی تھی۔

Leave a reply