بلوچستان کے ڈاکٹروں کو بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے:ڈاکٹر تنظیمیں

0
33

کوئٹہ :بلوچستان کے ڈاکٹروں کو بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے:اس حوالے سے کوئٹہ میں ڈاکٹر تنظمیوں نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ویڈیو کوئٹہ کے نہیں بلکہ برازیل کے کسی اسپتال کی ہے۔

کوئٹہ میں پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر ڈاکٹر آفتاب کاکڑ، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین اور پیرامیڈیل اسٹاف کےعہدیداروں نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کو سازش کے تحت کوئٹہ کے ڈاکٹروں کے ساتھ منسوب کیا گیا۔

لوچستان میں بارشوں اور سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 176ہو گئی

شرکاء کا موقف تھا کہ چیف سیکرٹری بلوچستان نے بھی بغیر انکوائری کے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے جو قابل مذمت ہے۔

عہدیداروں کا کہنا تھا کہ چند دن پہلے بھی کوئٹہ کے نجی اسپتال میں ایک واقعہ رونما ہوا تھا جس میں ایک ذہنی مرض میں مبتلا خاتون نے ڈاکٹر پر دوران علاج نازیبا حرکت کرنے کا الزام لگایا تھا جو بعد میں غلط ثابت ہوا۔

بلوچستان کےعوام فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں:ترجمان فرح شاہ

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرتنظمیوں نے واقعے کی تحقیقات کی اور اسپتال کی سی سی ٹی وی ویڈیوز بھی دیکھی ہیں،ایف آئی اے کا سائبرکرائم سیل بھی واقعے کی تحقیقات کررہا ہے، خاتون نے بعد میں معافی بھی مانگی ہے لیکن سازش کے تحت جعلی ویڈیو بناکر بلوچستان کے ڈاکٹروں کو بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب سے تباہی،جاں بحق افراد کی تعداد 166ہوگئی

ڈاکٹرتنظیموں نے مطالبہ کیا کہ ایف آئی اے اور دیگر حکومتی ادارے واقعے کی تحقیقات کریں اور جعلی ویڈیو کو وائرل کرنے میں ملوث افراد کو گرفتارکرکے سخت سزا دی جائے۔

Leave a reply