
آڈیولیکس کمیشن کیخلاف درخواستوں پر لارجربینچ تشکیل دے دیا گیا
آڈیو لیکس انکوائری کمیشن کی تشکیل کے خلاف درخواستوں کی معاملہ پر سپریم کورٹ نے سماعت مقرر کردی ہے جبکہ چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں 5رکنی لارجر بنچ جمعہ کی صبح 11بجے سماعت کرے گا، اور بنچ میں جسٹس اعجاز الاحسن ،جسٹس منیب اختر کے علاوہ جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس شاہد وحید بھی بنچ میں شامل ہیں.
آڈیو لیکس کمیشن کے خلاف درخواستیں صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری اور سیکرٹری بار مقتدر اختر شبیر نے دائر کی ہیں اس کے ساتھ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان بھی درخواست گزاروں میں شامل جبکہ وکیل حنیف راہی بھی درخواست گزار جبکہ حکومت نے ججز کی آڈیو لیکس معاملے پر تحقیقات کے لیے کمیشن قائم کیا.
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
اعلامیہ کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کمیشن کے سربراہ ہیں جبکہ چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس نعیم اختر افغان کمیشن کے رکن ہیں اس کے علاوہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق بھی کمیشن میں شامل ہیں، کمیشن معاملے کی ایک سماعت کر چکا ہے جبکہ کمیشن نے دوسری سماعت ہفتہ 27مئی کو کرنی ہے اور کمیشن نے آڈیوز میں شامل چار افراد کو طلب کررکھا ہے