اکثر کہا جاتا ہے کہ فنکاروں کے بچوں کو جلدی شوبز میں کام کے مواقع میسر آجاتے ہیں یہ بات کسی حد تک درست بھی ہے لیکن مکمل طور پر درست نہیں کیونکہ بہت سارے ایسے فنکار ہیں جو اپنے بچوں کی سفارش نہیں کرتے اور یقین رکھتے ہیں کہ اگر ان میں صلاحیت ہوئی تو ان کو کام مل جائیگا. ان میں وسیم عباس اور سہیل احمد کا نام قابل زکر ہے. وسیم عباس کی طرح سہیل احمد نے بھی اپنے بیٹے کی سفارش کبھی نہیں کی. حمزہ سہیل نے کہا ہے کہ میرے والد بے شک بہت بڑے ایکٹر ہیں لیکن میں نے ہمیشہ کام آڈیشن دیکر حاصل کیا ہے. انہوں نے کہا کہ مجھے بچپن سے ہی اداکاری کا بے حد شوق تھااور میں چاہتا تھا کہ میں بڑا ہو کر ایکٹر بنوں.
”سکول میں بہت سارے ڈراموں میں حصہ لیتا تھا،” میرے ٹیچرز بھی میری بہت تعریف کرتے تھے ، وہ تعریف میرے اندر بہت حوصلہ پیدا کرتی تھی اور میرا دل کرتا تھا کہ میں بس اداکار بن جائوں. میں نے تعلیم مکمل کرکے پھر اداکاری کرنے کی ٹھان لی اس کے لئے بہت سارے آڈیشنز دئیے. آڈیشنز دیتا رہا رد بھی ہوتا رہا لیکن پھر مجھے آخر کار ڈرامے میں کام مل گیا اور میں نے کام کیا لوگوں نے پسند کیا تو پھر اس کے بعد مزید کام حاصل کرنے کے لئے جدوجہد شروع کر دی.