4 اگست یوم شہداء پولیس

0
55

خانیوال:ملک بھر کی طرح ضلع خانیوال میں بھی یوم شہداء پولیس نہایت عقیدت و احترام سے منایا گیا اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کو ڈی پی آفس سے ملحقہ یادگار شہداءپولیس پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر غلام مرتضی بھٹی و دیگر پولیس افسران ہمراہ تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے یاد گار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ظہیر عباس شیرازی کاکہنا تھا کہ رواں سال کرونا وائرس کے پیش نظر شہداء ڈے کی تقریب کو محدود کیا گیا ہے۔شہداء پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آج ملک میں امن کی جو فضاء قائم ہے اس کے پیچھے شہداء کی لازوال قربانیاں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ خانیوال پولیس کے 38 شہیدوں نے دہشت گردوں،سماج دشمن عناصر اورمعاشرے کے ناسوروں سے لڑتے ہوئے اپنی قیمتی جانیں قربان کی ہیں،ان کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

شہداء پولیس ہمارے سروں کے تاج ہیں اور شہداء پولیس کے بچے میرے اپنے بچے ان کے لئے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں۔ شہداء ڈے کے موقع پرملک و قوم اور شہدائے پولیس کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔دریں اثناء ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم کے احکامات پر یوم شہداء کے حوالہ سے ایس ڈی پی اوز اور ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر شہداء پولیس کے لوحقین کے گھر پہنچے اور جہاں انھوں نے ورثاء سے ملاقات کی اب کے مسائل دریافت کیئے اور ان میں راشن اور نقدی تقسیم کی۔

Leave a reply