اولاد نہ ہونا جرم بن گیا، شوہر نے بیوی کو قتل کر دیا

ناروال کے علاقہ شکر گڑھ میں اولاد نہ ہونے کا بہانہ بنا کر شوہر نے بیوی کو قتل کر دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطاق صوبہ پنجاب کے علاقہ شکر گڑھ کے موقع تولہ میں شوہر نے گھر والوں کے ساتھ ملکر بیوی کو مبینہ طور پر قتل کر دیا ،مقتولہ ماریہ کے بھائی نے پولیس کو درخواست دی جس میں کہا گیا کہ میری بہن 24 سالہ ماریہ کی چار سال پہلے نصیر سے شادی ہوئی تھی، اولاد نہ ہونے کا بہانہ بنا کر شوہر ماریہ پر تشدد کرتا تھا اورگھر سے نکال دیتا تھا، اب اس نے ماریہ کو گلے میں پھندا ڈال کر قتل کر دیا ہے. ماریہ کے بھائی کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کے باوجود پولیس مقدمہ درج نہیں کر رہی .