بالی وڈ اداکارہ فرح بتاتی ہیں کہ جب وہ انڈسٹری میں آئیں تو وہ بہت غریب تھیں یہاں تک کہ وہ یش چوپڑا کے سیٹ پر ٹوٹی ہوئی چپل پہن کر گئیں تھیں. انہوں نے کہا کہ مجھے یش چوپڑا کے سیٹ پر بلایا گیا میں وہاں موجود تھی تو کوئی مجھ سے ملنے آیا اسکو سیٹ پر موجود کسی لڑکے نے کہا کہ انہیںیش جی نے اپنی اگلی فلم کے لئے سلیکٹ کیا ہے تو اس آدمی نےسر سے پائوں تک دیکھا میری ٹوٹی ہوئی چپل دیکھ کر بےعزتی کے انداز میں ایک قہقہ لگایا اور کہا کہ تو یہ ہے یش چوپڑا کی ہیروئین؟. یہ کہہ کر وہ چلا گیا لیکن میری آنکھوں میں آنسو آگئے. میں نے بہت پیسہ کما
لیا میری فلمیں چلیں اور میں نمبر ون اداکارائوں کی لسٹ میں شامل ہو گئی تو میں نے اس آدمی کو بہت تلاش کیا لیکن مجھے ملا نہیں میں اسکو دکھانا چاہتی تھی کہ اب میرے پاس پیسہ ہے اور اللہ نے میرا ساتھ دیا ہے. فرح کہتی ہیں کہ میں جب تک انڈسٹری میں رہی چپل پہن کر ہی سیٹ پر جاتی تھی اور میں نے اپنا ماضی کبھی فراموش نہیں کیا ہمیشہ یاد رکھا کہ میں کون ہوں.