کیا وجہ ہوئی کہ طیب اردوان نے ٹرمپ کے ساتھ ٹیبل شیئر کرنے سے انکار کر دیا..؟

0
29

اسے کہتے ہیں حکمران، طیب اردوان نے ،ٹرمپ کے ساتھ ٹیبل شیئر کرنے سے انکار کر دیا، وجہ یہ تھی کہ وہاں مصری صدر سیسی بیٹھے تھے.
رجب طیب اردوان نے اس کھانے کی اس میز پر جانے سے انکار کردیا جہاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مصر کے صدر سیسی کو اپنے کھانے میں‌ شریک کر رکھا تھا

توقع کی جارہی تھی کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے بعد اردوغان ٹرمپ کے ساتھ بھی اسی میز پر ہوں گے ، پھر بھی صدر سیسی کی موجودگی کی وجہ سے ، وہ اور ان کا وفد مبینہ طور پر واپس چلا گیا اور کسی اور دسترخوان پر لنچ کے لئے بیٹھ گیا۔ اس سے قبل ٹرمپ نے السیسی کو اپنا "پسندیدہ ڈکٹیٹر” کہا تھا۔

اردوغان نے اس سے قبل بھی امریکی حکام سے سرکاری تحقیقات کا آغاز کرنے کی اپیل کی کر چکے ہیں کہ جس میں کہا گیا کہ مصری سابق صدر محمد مرسی کی وفات کی تحقیقات کرائی جائیں. اس بات پر مصر نے سخت رد عمل کا اظہار کیا تھا.واضح ر ہے کہ صدر سیسی نے جمہوریت کے ذریعے منتخب شدہ مرسی کو مبذول کر کے اقتدار پر قبضہ کیا تھا،

Leave a reply