آسٹریلوی کھلاڑی اپنی جائے پیدائش میں کھیل کر کیسا محسوس کررہے

0
23

آسٹریلوی کھلاڑی اپنی جائے پیدائش میں کھیل کر کیسا محسوس کررہے

باغی ٹی وی : آسٹریلیا کے ٹیسٹ کرکٹر عثمان خواجہ نے پاکستان میں کھیلنے کے متعلق اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے ملک کے اندر کھیلنے پر خوش ہیں، عثمان خواجہ کا کہنا ہے کہ جس مٹی میں پیدا ہوا وہاں کھیلنا بہت اچھا اور بھلا لگتا ہے

خیلال رہے کہ عثمان خواجہ پی ایس ایل کے بقیہ میچز کے لیے اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں شامل ہوئے ہیں، ان کا انتخاب ری پلیسمنٹ ڈرافٹ میں کیا گیا ہے .

آسٹریلوی کرکٹر اپنی جائے پیدائش میں کھیلنے کے شدت سے منتظر ہیں وہ جس ٹیم میں شامل ہوئے ہیں دلچسپ بات یہ ہے کہ عثمان خواجہ کی ٹیم اُسی شہر کی نمائندگی کرتی ہے جہاں وہ پیدا ہوئے ، عثمان خواجہ کی فیملی پانچ برس کی عمر میں اسلام آباد سے آسٹریلیا سیٹل ہوگئی تھی .

خیال رہے کہ پی ایس ایل 6 میں غیر ملکی کرکٹرز کی آن لائن ڈرافٹنگ کل ہوئی ہے جو کہ کرونا کے باعث ملتوی ہو گئی تھی .

کورونا وائرس کی وجہ سے تاخیر کا شکار پی ایس ایل 6 میں عالمی شہرت یافتہ کرس گیل، کرس لین، راشد خان اور سمیت غیر ملکی کھلاڑیوں کے متبادل کے طور پر کھلاڑیوں کا انتخاب کیا .

Leave a reply