ایران من گرفتار کیے گئے آسٹریلوی اور برطانوی بلاگر کو رہا کیے جانے کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے.

باغی ٹی وی رپورٹ آسٹریلوی ،برطانوی شہری ٹریول بلاگر جولی کنگ اور ان کے آسٹریلوی بوائے فرینڈ مارک فیرکین کو دس ہفتے قبل ایران میں غیر قانونی طور پر ڈرون اڑانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں ڈرون اڑانے کے لیے ان کے پاس کوئی لائسنس نہیں تھا
آسٹریلیا نے ایران سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ گرفتار کیے گئے اس کے تین شہریوں سے بین الاقوامی قوانین کے مطابق انسانی حقوق دیتے ہوئے آسانی پیدا کرنے ۔
لندن سے شائع ہونے والے اخبار ’’ٹائمز‘‘ کے مطابق برطانیا اور آسٹریلیا کی دوہری شہریت کی حامل خاتون بلاگر اور ان کے آسٹریلوی دوست ایشیا کے سفر کے دوران دس ہفتے قبل ایران میں گرفتار کر لئے گئے تھے۔اس کے ساتھ یی یہ بھی بتایا گیا کہ کیمبرج یونیورسٹی کی گریجویٹ اور آسٹریلیاکی یونیورسٹی میں پڑھانے والی خاتون دانشور کو بھی گرفتار کیا گیا ہے، جسے قید میں رکھا گیا ہے اور یہ معلوم نہیں‌کہ اسے کس جرم کے اندر جیل میں رکھا گیا ہے.

ایران میں برطانوی اور آسٹریلوی شہری گرفتار کر لیے گئے

Shares: