fbpx

امریکہ کی ہدایت پرآسٹریلیا نے چین کے ساتھ ’روڈ اینڈ بیلٹ‘ منصوبہ منسوخ کردیا

کنبیرا: امریکہ کی ہدایت پرآسٹریلیا نے چین کے ساتھ ’روڈ اینڈ بیلٹ‘ منصوبہ منسوخ کردیا ،اطلاعات کے مطابق آسٹریلوی حکومت نے چین کے ساتھ ’روڈ اینڈ بیلٹ‘ منصوبہ منسوخ کردیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق آسٹریلوی وزیر خارجہ مارس پائن نے ریاست وکٹوریہ اور چین کے ساتھ ہونے والے ’بیلٹ اور روڈ‘ منصوبے کو ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نہ صرف ’بیلٹ اینڈ روڈ‘ منصوبے کے تحت ریاست وکٹوریہ کے چین بلکہ ایران اور شام کے ساتھ کیے گئے معاہدوں کو بھی منسوخ کردیا جائے گا کیوں کہ یہ معاہدے آسٹریلوی خارجہ پالیسی کے منافی ہیں

دوسری جانب آسٹریلیا میں چین کے سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں اس اقدام کو اشتعال انگیزی قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ آسٹریلوی حکومت چین کے ساتھ تعلقات کی بہتری کے لیے مخلص نہیں، اسی وجہ سے آسٹریلیا نے ایک مرتبہ پھر چین کے خلاف بغیر کسی وجہ کے اشتعال انگیز قدم اٹھایا ہے

یاد رہے کہ چین کے خلاف ایک نیا اتحاد بن چکا ہے جسے کواڈ ممالک کے نام سے یاد کیا جاتا ہے ، کواڈ ممالک میں امریکہ ،بھارت اورجاپان کے ساتھ ساتھ آسٹریلیا بھی شامل ہے ،چین سے مذکورہ معاہدہ منسوخ کرنا اس اتحاد کا مطالبہ تھا جسے آسٹریلیا نے منظورکرلیا ہے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.