انگلینڈ کو مسلسل تین ٹیسٹ میچوں میں شکست،آسٹریلیا نےایشزسیریز اپنے نام کرلی

0
70

آسٹریلیا نے تیسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو اننگز اور 14 رنز سے شکست دے دی اور ایشزسیریز اپنے نام کرلی۔

باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق ایشز سیریز میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کے خلاف مسلسل تیسری فتح حاصل کرکے پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز0-3 سے اپنے نام کر لی۔

آسٹریلیا نے تیسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو اننگز اور 14 رنز سے شکست دے دی دوسری اننگز میں انگلینڈ کی پوری ٹیم 68 رنز پر ڈھیر ہوگئی انگلش ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 185 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی میزبان آسٹریلیا نے اپنی اننگز میں 267 رنز بنائےتھے۔

انگلینڈ کے 9 کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہو سکےاسکاٹ بولینڈ نے ڈیبیو ٹیسٹ میچ میں 7 وکٹیں حاصل کیں پلیئر آف دی میچ اسکاٹ بولینڈ نے دوسری اننگز میں 4 اوورز میں 7 رنز دے کر 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

واضح رہے کہ ایشز سیریز 5 ٹیسٹ میچز پر مشمتل ہوتی ہے میزبان آسٹریلیا نے پہلے تینوں میچ اپنے نام کئے ہیں جبکہ 2 میچ ابھی باقی ہیں۔

دوسری جانب انڈر 19 ایشیا کپ میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے خلاف پاکستان نے میچ جیت کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے دبئی کے میدان میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو زیادہ اچھا ثابت نہ ہو سکا پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 219 رنز بنائے، قومی ٹیم کے کپتان قاسم اکرم نے نصف سنچری اسکور کی جب کہ حسیب اللہ خان 39 اور احمد خان 34 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

سیکورٹی کا مسئلہ حل، نیوزی لینڈ ٹیم کا دورہ پاکستان کا اعلان

ہدف کے تعاقب میں یواے ای کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز ہی بنا سکی یوں پاکستان نے میچ 21 رنز سے جیت لیا پاکستان کی جانب سے قاسم اکرم نے تین جب کہ معاذ صداقت، مہران ممتاز اور محمد ذیشان نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا قومی ٹیم کی اس ٹورنامنٹ میں یہ مسلسل تیسری فتح ہے، اس سے پہلے پاکستان نے روائتی حریف بھارت اور افغانستان کو شکست دی تھی۔

ورلڈ کپ اور غیر ملکی ٹیموں کی واپسی بڑے چیلنجز تھے،رمیز راجہ

Leave a reply