آسٹریلوی وزیراعظم کورونا میں مبتلا ہو گئے

0
67

کینبرا: آسٹریلیا کے وزیراعظم اسکاٹ موریسن کورونا میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

باغی ٹی وی :غیرملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا کے وزیراعظم اسکاٹ موریسن میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔ آسٹریلیوی وزیراعظم نے خود کو سڈنی میں اپنی سرکاری رہائش گاہ میں قرنطینہ کرلیا ہے۔

ملکہ برطانیہ کورونا وائرس کا شکار ہو گئیں

آسٹریلیوی وزیراعظم نے بیان میں کہا کہ قرنطینہ سے اپنے سرکاری فرائض انجام دوں گا یوکرین کی صورتحال اورآسٹریلیا کے مشرقی ساحلی علاقوں میں سیلاب کےحوالے سے آسٹریلیا اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گا۔

آسٹریلیوی وزیراعظم کے ساتھ کام کرنے والے سینئروزیرمیں بھی کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

دوسری جانب ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم نے کورونا وائرس کو شکست دے دی ہے 20 فروری کو ملکہ برطانیہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس پر 95 سالہ ملکہ نے خود کو شاہی محل میں قرنطینہ کرلیا تھا تاہم اب شہزادہ چارلس کے مطابق دس دن قرنطینہ میں رہنے کے بعد ملکہ برطانیہ کا کورونا ٹیسٹ دوبارہ کرایا گیا جو منفی آیا اور ان کی صحت بھی کافی بہتر ہے ملکہ برطانیہ نے معمول کی سرگرمیوں میں حصہ لینا شروع کردیا۔

ہرن سے انسان میں منتقل ہونے والا پہلا کورونا کیس دریافت

Leave a reply