عوام کے تحفظ اور مدد کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے،وزیر اعظم

0
30

وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں موسلادھار بارشوں سے عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے صوبائی حکومتوں اور این ڈی ایم اے کو ہدایات جاری کر دیں-

باغی ٹی وی :وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ عوام کے تحفظ اور نقصانات سے حتی الامکان بچاؤ کے لئے بھرپور کوششیں کی جائیں علاوہ ازیں وزیراعظم نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو صوبائی حکومتوں اور پی ڈی ایم ایز کے ساتھ اشتراک عمل کی ہدایت کی-

وزیر اعظم نے کہا کہ وفاق کی جانب سے صوبائی حکومتوں اور اداروں کی بھرپور مدد کی جائے خطرے کی زد میں آنے والے علاقوں کے عوام کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے متاثرہ عوام کو عارضی پناہ گاہوں اور خوراک کی فراہمی یقینی بنائی جائے-

شہباز شریف نے کہا کہ ہنگامی طبی امداد اور وبائی امراض سے بچاؤ کے لئے میڈیکل ٹیموں کو متحرک کیا جائے بارشی وسیلابی پانی کے نکاس کے لئے مطلوبہ مشینری اور عملہ متعلقہ مقامات پر پہنچایا جائے، سپرے کروایا جائے تاکہ وباؤں کو روکا جاسکے-

شہر قائد میں آئندہ دو روز میں مزید بارشوں کی پیشگوئی

وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے کہا کہ کراچی سمیت ملک کے دیگر حصوں میں اموات پر بہت دکھ ہے، متاثرین سے ہمدردی کرتے ہیں این ڈی ایم اے کراچی اور سندھ میں عوام کے تحفظ، ریسکیو اور ریلیف میں صوبائی حکومت اور اداروں کی معاونت کرے-

انہوں نے کہا کہ سیلابی صورتحال میں کرنٹ لگنے جیسے واقعات کے تدارک کے لئے ہنگامی اقدامات کئے جائیں وزیراعظم نے بارشوں سے ہونے والے نقصانات پر افسوس کیا اور متاثرین سے یک جہتی کا اظہار کیا کہا کہ عوام کے تحفظ اور مدد کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے، ان شاءاللہ

بارشوں سے 135 سے زائد افراد جاں بحق، مزید بارشوں کا امکان

Leave a reply