آوارہ کتوں کو مارا نہیں جا رہا بلکہ……سعید غنی نے کیا کہہ دیا

0
18

سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی نے کہا ہے کہ آصف زرداری کی صحت کے مسئلے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات سسعید غنی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت سڑکوں کی بحالی اور تعمیرکے لیے کوشاں ہے،نیب پیپلزپارٹی کے ساتھ اور حکومت کے ساتھ الگ رویہ رکھتی ہے،سب جانتے ہیں آصف زرداری علیل ہیں ،آصف زرداری کا علاج ہونا چاہیے،آصف زرداری پرالزامات ثابت نہیں ہوئے ،آصف زرداری سے جیل میں اے سی اور فریج لے لیا گیا،آصف زرداری اورفریال تالپورنے شدید گرمی میں جیل میں وقت گزارا،

کسی شہر میں کچرا ہوگا تو کہیں نہیں لکھا کہ وفاق 149نافذ کرسکتا ہے، سعید غنی

پی ٹی آئی نے 50 لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکریاں نہ دینے کا ریکارڈ بنایا، مرتضیٰ وہاب

سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ علاج آصف زرداری کا حق ہے،فوری اسپتال منتقل کیا جائے،آصف زرداری کی صحت کے مسئلے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے،

مولانا کو کون کون "استعمال” کر رہا ہے، زرتاج گل نے کیا انکشاف

سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ آوارہ کتوں کا مسئلہ صرف کراچی نہیں، پورے پاکستان کا ہے، تعجب ہے پورے ملک کے مسئلے کو صرف کراچی تک محدود کردیا جاتا ہے، کچھ عرصے سے کتوں کو نہیں مارا جارہا جس کی وجہ سے واقعات بڑھ رہے ہیں،کتوں کو ویکسین دی جارہی ہے،

چیئرمین نیب کی ویڈیو کی تحقیقات کہاں تک پہنچیں؟ سعید غنی نے اٹھایا سوال

صوبائی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ کل ہم 18 اکتوبر کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرینگے، بلاول بھٹو خطاب کریں گے،الیکشن کمیشن سڑک پر چلنے پرپابندی لگانا چاہے تو لگا سکتاہے اس دفعہ جلوس میں 42 تنظیمیں اپنا جلوس لیکر آئیں گے ،بلاول بھٹوکی کل سے احتجاجی مہم کا آغازاس جلسے سے ہوگا،امید ہے کل کا یہ جلسہ بھرپورہوگا اوربڑی تعداد میں لوگ شریک ہونگے،

Leave a reply