تحریک انصاف کی رہنما سابق وزیرصحت پنجاب یاسمین راشد کو اے ٹی سی لاہور میں پیش کردیاگیا
عدالت پیشی کے موقع پر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ مجھے مزید 11 مقدمات میں نامزد کردیا گیا ہے، یہ مقدمات درج کرتے کرتے تھک جائیں گے، یہ تھک جائیں گے مگر پریس کانفرنس نہیں کروا سکیں گے،بے بنیاد مقدمات جلد ردی کی ٹوکری میں ہوں گے، ہم جیل میں رہ کر بھرپور مقابلہ کریں گے،نواز شریف سے عوام کی عدالت میں مقابلہ ہوگا، پنجاب واحد صوبہ ہے جہاں خواتین کو قید کیا ہوا ہے، یہ خواتین سے بھی مقابلہ کرنے سے ڈرتے ہیں
واضح رہے کہ تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد کو نو مئی ،جلاؤ گھیراؤ مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے، یاسمین راشد جیل میں ہیں،انکی درخواست ضمانت مسترد ہو چکی ہے،تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چودھری، میاں محمود الرشید، عمر سرفراز چیمہ و دیگر بھی گرفتار ہیں اور جیلوں میں ہیں
جناح ہاؤس لاہور میں ہونیوالے شرپسندوں کے حملے کے بارے میں اہم انکشافات
سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے
غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی
جناح ہاؤس میں سب سے پہلے داخل ہونے والا دہشتگرد عمران محبوب اسلام آباد سے گرفتار
عدالت نے خدیجہ شاہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کو مسترد کردیا