گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں اضافہ ،عوام کی پریشانی مزید بڑھ گئی

0
21

لاہور: گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

باغی ٹی وی : ملک بھر میں بڑھتی ہوئی مہنگا ئی نے پہلے ہی عوام کی نیندیں اڑا رکھی ہیں اشیائے خورونوش کی بڑھتی قیمتوں کے باعث عوام کی قوت خرید شدید متاثر ہو ئی ہے کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں پہلے ہی بہت زیادہ ہیں اب ایک بار پھر گھی اور تیل کی قیمتیں بڑھا دی گئی ہیں۔

مختلف کمپنیوں نے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے جس کے بعد درجہ دوئم کے گھی کی قیمت 5 روپے فی کلو بڑھ گئی ہے جس کے بعد فی کلو گھی کی قیمت اضافے کے بعد 340 روپے فی کلو ہو گئی ہے –

درجہ دوئم کے خوردنی تیل کی قیمت 10 روپے فی لیٹر بڑھا دی گئی ہے جس کے بعد تیل کی قیمت 350 روپے فی لیٹر سے بڑھ کر 360 روپے فی لیٹر ہو گئی ہےمارکیٹ میں گھی اور خوردنی تیل کی نئی قیمتوں کا اطلاق بھی ہو گیا ہے جس سے شہریوں کی پریشانی مزید بڑھ گئی ہے۔

جبکہ اس کے برعکس ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بڑی کمی ہوئی ہے سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت 7 ہزار 800 روپے کم ہوئی ہے7 ہزار 800 روپے کمی کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 24 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے۔

10 گرام سونے کی قدر 6 ہزار 687 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 6 ہزار 481 روپے کم ہوئی ہے عالمی صرافہ ما رکیٹ میں سونے کی قدر 15 ڈالر کم ہوکر 1789 ڈالر فی اونس ہے۔

ادھر انٹر بینک مارکیٹ کا آغاز ہوا تو ڈالر 175 روپے 27 پیسے پر گردش کر رہا تھا تاہم ٹریڈنگ کے دوران ڈالر کی قدر میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 2 روپے 49 پیسے کی کمی دیکھنے میں آئی اور جب انٹر بینک مارکیٹ بند ہوئی تو ڈالر کی قیمت 172 روپے 78 پیسے تھی۔

Leave a reply