
پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کے اہل خانہ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ برادران اسیران جمہوریت ہیں. خواجہ سعد رفیق کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا گیا، ان کی غلطی ’نالائق اعظم‘ کیخلاف الیکشن لڑنا ہے۔
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مریم نواز نے کہاکہ بجٹ کے بعد عام آدمی کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے. بجٹ کے حق میں ووٹ دینے والا عوام کا مجرم ہوگا۔ آل پارٹیز کانفرنس جلد منعقد کی جائے گی. اس حوالہ سے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی دیگر اپوزیشن رہنماؤں سے بات چیت کا سلسلہ جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ احتجاج کی شکل کیا ہوگی؟ اس کا فیصلہ آل پارٹیز کانفرنس میںکیا جائے گا.
مریم نواز نے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے. عوام کو چاہیے کہ وہ مہنگائی کے خلاف سڑکوںپر نکلیں. غریبوں پر قیامت ٹوٹ پڑی ہے.