عوام کیلئے پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کو مزید فعال بنائیں گے،سلمان رفیق

0
34

صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کی مانیٹرنگ اتھارٹی کاانیسواں اجلاس منعقد ہوا.اجلاس میں ڈاکٹرمرتضی، ڈاکٹرغیاث الدین طیب، ڈاکٹرشاہدملک، چیئرمین پنجاب ہیلتھ کئیرکمیشن ثاقب عزیز اور وڈیو لنک کانفرنس کے ذریعے ڈین پی کے ایل آئی ڈاکٹر فیصل ڈار نے شرکت کی۔صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے اجلاس کے دوران نئے ڈائریکٹر جنرل کی تعیناتی اورادارہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

حمزہ شہباز سے نیدرلینڈ کے سفیرکی ملاقات،زراعت سمیت کئی شعبوں میں تعاون پر اتفاق

صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ پنجاب کی عوام کو ریلیف دینے کیلئے پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کو مزیدفعال بنائیں گے۔ اجلاس کے دوران پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کے نئے ڈائریکٹرجنرل کی تعیناتی کیلئے بھی اقدامات کاجائزہ لیاگیا۔ کسی دوسرے انسان کی جان بچانے کیلئے اپنے جسم کا حصہ عطیہ کرنابہت بڑا صدقہ جاریہ ہوتاہے۔ پنجاب میں انسانی اعضاء کی خریدوفروخت کے مکروہ دھندے میں ملوث عناصرکے خلاف سخت کارروائی عمل میں لانی چاہئے۔

عام آدمی کوریلیف دینا تحریک انصاف کو پسند نہیں آیا،عطاء اللہ تارڑ

 

خواجہ سلمان رفیق کا کہنا تھا کہ پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کو عوام کیلئے سود مند بنائیں گے
،وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کی ہدایت کے مطابق پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی میں اصلاحات لائیں گے۔ پنجاب میں انسانی اعضاء کی خریدوفروخت میں ملوث عناصر کے خلاف قانون سخت کرنے کی سفارش کی جائے گی۔

وزیر ریلوے سعد رفیق کا عید الاضحیٰ پر ریل مسافروں کو تحفہ

 

علاوہ ازیں سیکرٹری صحت نے کہا کہ تمام شہری خاص طور پر کورونا کی مکمل احتیاط کو یقینی بنائیں، ہم صرف ویکسی نیشن اوراحتیاط کے ذریعے ہی کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روک سکتے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے کورونا کیسز 73 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، صوبہ بھر میں کورونا کے کیسز کی کل تعداد 508,993ہو چکی ہے، اب تک صوبہ بھر میں493,695 مریض علاج کے بعد مکمل صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو واپس جاچکے ہیں،صوبہ بھر میں کورونا کے باعث 1 ہلاکت لاہور سے رپورٹ ہوئی، صوبہ بھر میں کورونا کے باعث اموات کی کل 13,575 تعداد ہو چکی ہے،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 5553 تشخیصی ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔

سیکرٹری صحت نے بتایا کہ صوبہ بھر میں کورونا کےاب تک مجموعی طور پر 11,496,450 تشخیصی ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہورسے کورونا کے 59 جبکہ راولپنڈی سے 9 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈیرہ غازی خان سے 2 جبکہ ساہیوال، بہاولپور اور ملتان سے 1ایک کیس رپورٹ ہوا، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر کے تمام شہروں میں کورونا کے مثبت کیسز کی مجموعی شرح 1.3 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 3.2 فیصد، راولپنڈی میں 0.9 ریکارڈ کی گئی ہے، ڈیرہ غازی خان میں 2.3، بہاولپور سے 1.2 اور ساہیوال میں 1.1 فیصد شرح ریکارڈ کی گئی ۔

سیکرٹری صحت نے کہا کہ شہری کورونا کے خلاف خصوصی حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں، سماجی فاصلے اور ماسک کے استعمال کوہرصورت یقینی بنائیں، 12 سال سے زائد عمر کے تمام شہری کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لازمی اور فوری لگوائیں، ریچ ایوری ڈورویکسی نیشن مہم کے چوتھے مرحلے کا آغاز کردیا گیا ہے کوویکسن لگائی گئی ہے، عوام کسی بھی قسم کی رہنمائی یا شکایات کے لئے1033 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

Leave a reply